وائٹ ہاؤس کی نائب ترجمان انا کیلی کا کہنا ہے کہ ایران نے نیک نیتی سے مذاکرات نہ کیے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ضروری فیصلہ کریں گے۔
اپنے بیان میں انا کیلی نے کہا کہ صدر ٹرمپ بارہا کہہ چکے ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ایران عسکری طور پر کمزور، معاشی طور پر دباؤ میں اور پہلے سے زیادہ تنہا ہوچکا ہے، امریکی صدر کے پاس ایران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں، ایران نے نیک نیتی سے مذاکرات نہ کیے تو ٹرمپ قومی سلامتی کے لیے ضروری فیصلہ کریں گے۔
نائب ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ امریکی صدر نے اپنی ریڈ لائنز بہت واضح کر دی ہیں، ریڈ لائنز میں شامل ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، اگر ایران نے ان ریڈلائنز کو تسلیم نہ کیا تو امریکا سخت اقدامات کر سکتا ہے۔


























Leave a Reply