لاہور: سی ٹی او نے جرمانوں کی شرح تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
سی ٹی او کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس نے گزشتہ سال کی نسبت جرمانے کم کیے ہیں لہٰذا جرمانوں کی شرح تیز کی جائے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بغیر لائسنس، کم عمر ڈرائیورز، فٹنس سرٹیفکیٹ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کم ہوئے۔
سی ٹی وی کا کہنا ہے کہ وارڈنز کو 15 دن کی مہلت دی گئی ہے ورنہ محکمانہ کارروائی ہوگی۔
