چین میں داخلے پر پابندی کے باوجود امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چین پہنچ گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق پابندی کے باوجود مارکو روبیو کا دورہ ، چین کے ایک سفارتی پروٹوکول کی بدولت ممکن ہوا ہے ۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ چین نے دورہ چین کیلئے مارکو روبیو کے نام کو چینی لفظ لو سے تبدیل کرکے سرکاری دستاویز میں مارکو لو ظاہر کیا تاکہ مارکو روبیو کو پابندی کے باوجود چین میں داخل ہونے دیا جائے۔
یوں نام کی تبدیلی سے روبیو کا دورہ ممکن ہوگیا اور پابندیاں اپنی جگہ رہیں ۔ اس تبدیلی کے لیے کام کا آغاز روبیو کے وزیر خارجہ بننے پر شروع ہوگیا تھا۔
یاد رہے کہ 2020 میں چین کی جانب سے مارکو روبیو پر ہانگ کانگ کریک ڈاؤن اور اویغور کے معاملے پر بیان دینے کی وجہ سے 2 مرتبہ پابندی عائد کی گئی تھی جب وہ صرف سینیٹر تھے ۔


























Leave a Reply