Skip to content
  • Wednesday, 6 May 2026
  • 4:15 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کیا آبنائے ہرمز میں امریکا ‘خودکش ڈولفنز’ استعمال کر رہا ہے؟

حالیہ پوسٹس

  • یو اے ای کا گرافی میٹریل کی تیاری اور برطانیہ برآمد کرنیکا اعلان
  • دنیا میں امن کیلئے پاکستان نے بھرپور کردار کیا اور کر رہا ہے: وزیراعظم
  • فرانسیسی شپنگ کمپنی کی تصدیق
  • ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون دیکھنے میں کیسا ہوگا؟
  • شہریوں نے بلاول ہاؤس کے قریب وی آئی پی موومنٹ کا پروٹوکول توڑ دیا، ویڈیو وائرل
دنیا

کیا آبنائے ہرمز میں امریکا ‘خودکش ڈولفنز’ استعمال کر رہا ہے؟

DAILY MITHAN May 6, 2026 0


کیا آبنائے ہرمز میں امریکا خودکش ڈولفنز استعمال کر رہا ہے؟

جب امریکی وزیر جنگ سے سوال کیا گیا کہ کیا ایران امریکی بحریہ کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈولفنز کا سہارا لے سکتا ہے، تو انہوں نے دلچسپ جواب دیا۔ فوٹو فائل

واشنگٹن : آبنائے ہرمز میں ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سمندری بارودی سرنگوں کی موجودگی کے خدشات کے دوران ایک عجیب و غریب بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا اس ممکنہ بحری جنگ میں تربیت یافتہ ڈولفنز مچھلیاں بھی حصہ لے رہی ہیں؟

منگل کوامریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سے جب ایک پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا ایران امریکی بحریہ کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈولفنز کا سہارا لے سکتا ہے، تو انہوں نے دلچسپ جواب دیا۔ 

ہیگستھ نے تصدیق کی کہ ایران کے پاس ایسی کارروائیوں کے لیے فی الحال ڈولفنز موجود نہیں ہیں، تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا خود امریکا کے پاس ‘کامیکازی’ (خودکش) ڈولفنز ہیں، تو انہوں نے اس کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید۔

امریکی بحریہ کا ‘مرین میمل پروگرام’

امریکی ٹی وی سی این این کے مطابق اگرچہ امریکی حکام آبنائے ہرمز میں ڈولفنز کے فوری استعمال کی تردید کرتے ہیں لیکن امریکی بحریہ دہائیوں سے ڈولفنز کو بارودی سرنگوں کی نشاندہی کے لیے تربیت دینے کا ایک باقاعدہ پروگرام چلا رہی ہے۔

نیول انفارمیشن وارفیئر سینٹر پیسیفک کے زیر اہتمام یہ پروگرام 1959 سے جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈولفنز کا قدرتی سونار سائنس کی معلوم ٹیکنالوجی سے کہیں زیادہ جدید ہے، جس کے سامنے زیرِ آب ڈرونز بھی مات کھا جاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مچھلیاں بارودی سرنگوں کو خود پھاڑتی نہیں ہیں (یعنی یہ خودکش نہیں ہیں)، بلکہ یہ سمندر کی تہہ میں موجود بارودی سرنگوں کی نشاندہی کرتی ہیں تاکہ غوطہ خور انہیں ناکارہ بنا سکیں۔ یہ ڈولفنز گدلے اور اندھیرے پانی میں بھی دیکھنے اور سننے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ایران اور ڈولفنز کا استعمال

رپورٹس کے مطابق ایران نے سنہ 2000 میں روس سے کچھ ڈولفنز خریدی تھیں، تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ وہ اب اتنی بوڑھی ہو چکی ہوں گی کہ فوجی مقاصد کے لیے کارآمد نہیں رہیں۔ اگرچہ وال اسٹریٹ جنرل نے گزشتہ ماہ رپورٹ دی تھی کہ ایران آبنائے ہرمز کھولنے کی امریکی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے بارودی سرنگیں بچھانے والی ڈولفنز کے استعمال پر غور کر رہا ہے، لیکن تاحال اس کے فعال ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

آبنائے ہرمز میں حالیہ مہینوں میں حالات انتہائی کشیدہ رہے ہیں۔ مارچ میں ایران کی جانب سے بارودی سرنگیں بچھانے کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں، جس کے بعد امریکی وزیر دفاع نے خبردار کیا تھا کہ یہ اقدام جنگ بندی کے عارضی معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور امریکا اس سے “نمٹے گا”۔

RAND کارپوریشن کے سینیئر انجینئر اسکاٹ سیوٹز کا کہنا ہے کہ ڈولفنز کو عموماً فعال جنگی میدان میں استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ انہیں جنگ رکنے کے بعد بندرگاہوں کو صاف کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جیسا کہ 2003 میں عراق کی ام القصر بندرگاہ پر کیا گیا تھا۔

اس پروگرام پر تنقید کے جواب میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ڈولفنز اور سمندری لائنز (Sea Lions) اپنی مرضی سے پروگرام کا حصہ رہتی ہیں۔ جب انہیں کھلے سمندر میں مشقوں کے لیے چھوڑا جاتا ہے تو وہ شکاریوں سے تحفظ اور خوراک کی خاطر خود واپس آتی ہیں، ورنہ وہ کسی بھی وقت جنگل (یعنی سمندر) میں واپس جا سکتی ہیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
دنیا
فرانسیسی شپنگ کمپنی کی تصدیق
DAILY MITHAN May 6, 2026
دنیا
گھر سے نکالنے پر بیوی نے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شوہر کو پھنساکر پولیس کے حوالے کردیا
DAILY MITHAN May 6, 2026
دنیا
یو اے ای میں ہیٹ اسٹروک کا شکار خاتون کو کندھوں پر اٹھاکر نیچے اتارنے والے پاکستانی کے چرچے
DAILY MITHAN May 6, 2026
دنیا
امن کے بارے میں گفتگو کر کے مسیحیت کے پیغام کو عام کرنا چاہتے ہیں: پوپ لیو
DAILY MITHAN May 6, 2026
دنیا
سنگاپور میں بُلنگ کرنے والے طالبملموں کو چھڑی سے سزا دینے کا فیصلہ
DAILY MITHAN May 5, 2026
دنیا
چین کیساتھ لڑنے کے بجائے بہتر تعلقات رکھنا زیادہ سود مند ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
DAILY MITHAN May 5, 2026
دنیا
چین کے صوبے ہنان میں آتشبازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 21 افراد ہلاک
DAILY MITHAN May 5, 2026
دنیا
آج بھی خود کو ایسا محسوس کرتا ہوں جیسا 50 سال پہلے محسوس کرتا تھا: ٹرمپ
DAILY MITHAN May 5, 2026
دنیا
امریکی صدر ٹرمپ ذہنی اور جسمانی طور پر مؤثر طریقے سے خدمات انجام دینے کے اہل نہیں، پول
DAILY MITHAN May 5, 2026
دنیا
آبنائے ہرمز میں آمد و رفت بحال کرنے کیلئے امریکا کا نیا بین الاقوامی اتحاد بنانے کا منصوبہ سامنے آگیا
DAILY MITHAN May 5, 2026
دنیا
امریکی صدر کا جنگ بندی کے خاتمے اور ایران پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اشارہ
DAILY MITHAN May 5, 2026
دنیا
ٹیکساس میں H-1B ویزا پروگرام میں مبینہ فراڈکا انکشاف، اٹارنی جنرل کی کمپنیوں کیخلاف کارروائیاں
DAILY MITHAN May 5, 2026
دنیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کےگرفتار ارکان کو یونان بھیجنےکا فیصلہ
DAILY MITHAN May 5, 2026
دنیا
آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کو جواب
DAILY MITHAN May 5, 2026
دنیا
ایران کا بیشتر افزودہ یورینیم اب بھی اصفہان کے جوہری مرکز میں موجود ہونے کا امکان ہے، آئی اے ای اے
DAILY MITHAN May 5, 2026
دنیا
جنگ بندی کے باوجود ایران سے کویت کی پروازیں دگنا سفر کیوں کر رہی ہیں؟
DAILY MITHAN May 5, 2026
دنیا
گاڑی کے سفر کے دوران پیٹرول کے خرچے میں کمی لانے میں مددگار ٹِرکس
DAILY MITHAN May 5, 2026
دنیا
کانگریس کی ووٹنگ سے بچنے کیلئے ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کیساتھ جنگ ختم ہونے کا تاثر دے دیا
DAILY MITHAN May 5, 2026
دنیا
اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے والی ترک نژاد خاتون ترکیے میں گرفتاری کے بعد اسرائیل ڈی پورٹ
DAILY MITHAN May 5, 2026
دنیا
ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو جدید لیزر ڈیفنس سسٹم فراہم کیا: برطانوی اخبار کا دعویٰ
DAILY MITHAN May 5, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
دنیا میں امن کیلئے پاکستان نے بھرپور کردار کیا اور کر رہا ہے: وزیراعظم
DAILY MITHAN May 6, 2026
پاکستان
علاقائی کشیدگی اہم سبق ہے، توانائی کے متبادل ذرائع کی جانب فوری منتقلی ناگزیر ہے: وزیر خزانہ
DAILY MITHAN May 6, 2026
پاکستان
وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے دیگر عدالتوں پر لازم ہوں گے، عدالتی دائرہ اختیار کا تحریری فیصلہ
DAILY MITHAN May 6, 2026
پاکستان
عمران خان سے ملاقات کے دن پارٹی رہنماؤں کے اڈیالہ جیل نہ آنے پر علیمہ خان سخت ناراض
DAILY MITHAN May 6, 2026