راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے دن پارٹی رہنماؤں کے اڈیالہ جیل نہ آنے پر علیمہ خان ناراض ہوگئیں۔
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے ارکان اسمبلی اڈیالہ جیل کیوں نہیں آئے؟ جو لوگ اسمبلیوں میں بانی پی ٹی آئی کے ووٹ سے بیٹھے ہیں کیا انھیں آج یہاں نہیں ہونا چاہیے تھا؟
پارٹی رہنما شاہد خٹک نے علیمہ خان کو وضاحتیں دی اور کہا کہ میں نے تو آپ کا بیان پارلیمانی گروپ اور خیبر پختون خوا کے ایم این ایز گروپ میں شیئر کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے سب کو کہہ دیا تھا کہ اڈیالہ جیل پہنچنا ہے ، اگلے ہفتے خیبر پختون خوا کے تمام ارکانِ اسمبلی اور وزیرِ اعلیٰ یہاں ہوں گے۔
علیمہ خان نے کہا جو لوگ اڈیالہ جیل نہیں آ سکتے انہیں عہدے اور سیٹیں چھوڑ دینی چاہییں ، جن لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کےنام پر ووٹ لیے ، انہیں تھوڑی سی شرم کرنی چاہیے ۔






















Leave a Reply