Skip to content
  • Wednesday, 6 May 2026
  • 2:41 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے دیگر عدالتوں پر لازم ہوں گے، عدالتی دائرہ اختیار کا تحریری فیصلہ

حالیہ پوسٹس

  • 2026 میں اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کونسا ہے؟
  • ایران ڈیل پر پیشرفت سے متعلق ٹرمپ کا بیان،پاکستان اور دیگر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی
  • پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو بند کرنے کا اعلان
  • نمرہ خان کے شوہر کون ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا
  • صدر ٹرمپ کے پروجیکٹ فریڈم روکنے کے جراتمندانہ اقدام پر انکا شکر گزار ہوں: وزیراعظم
پاکستان

وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے دیگر عدالتوں پر لازم ہوں گے، عدالتی دائرہ اختیار کا تحریری فیصلہ

DAILY MITHAN May 6, 2026 0


وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے دیگر عدالتوں پر لازم ہوں گے، عدالتی دائرہ اختیار کا تحریری فیصلہ

سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ایک دوسرے کے ماتحت نہیں، ہم پلہ عدالتیں ہیں، عدالتی فیصلہ۔ فوٹو فائل

سپریم کورٹ کا 27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے دائرہ اختیار پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ایک دوسرے کے ماتحت نہیں، ہم پلہ عدالتیں ہیں، وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے قانونی اصولوں کے حوالے سے دیگر عدالتوں پر لازم ہوں گے، آرٹیکل 189 ایک عدالت کو دوسری عدالت کے ماتحت نہیں بناتا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق آئینی اور غیرآئینی مقدمات کو ایک ساتھ چلانا آئینی پیچیدگیاں پیدا کرسکتا ہے، کلب شدہ آئینی اور ریگولر مقدمات کو الگ الگ فورمز پر بھیجا جائے، آئینی مقدمات وفاقی آئینی عدالت جبکہ ریگولر مقدمات سپریم کورٹ سنے گی، متضاد فیصلوں سے بچنے کے لیے“عدالتی احترام ” کا اصول اختیار کیا جائے گا، دونوں عدالتیں ایک دوسرے کے دائرہ اختیار کا احترام کرتے ہوئے فیصلے کریں گی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 199 کے تحت دائر آئینی درخواستوں کی اپیلیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی، عام سول اور ریگولر اپیلوں کا اختیار بدستور سپریم کورٹ کے پاس رہے گا، 27 ویں آئینی ترمیم کےبعد وفاقی آئینی عدالت کو خصوصی آئینی دائرہ اختیار حاصل ہے، ہائیکورٹ کے آئینی نوعیت کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں وفاقی آئینی عدالت منتقل تصور ہوں گی جبکہ کرایہ داری اور بعض خاندانی معاملات وفاقی آئینی عدالت کے اختیار سے مستثنیٰ ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کے مشترکہ فیصلے سے متعلق مقدمات ڈی کلب کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سول نوعیت کی اپیلیں سپریم کورٹ میں ہی زیرسماعت رہیں گی۔

عدالت نے آئینی درخواست سے متعلق اپیل وفاقی آئینی عدالت منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کے مقدمات متعلقہ عدالت ہی سنے گی جس کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی ہو، سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی سے متعلق توہین عدالت کی کارروائی سپریم کورٹ میں چلے گی۔ فیصلے کے مطابق توہین عدالت کا اختیار عدالت کے وقار اور عملداری سے جڑا ہے۔ 



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
پاکستان
علاقائی کشیدگی اہم سبق ہے، توانائی کے متبادل ذرائع کی جانب فوری منتقلی ناگزیر ہے: وزیر خزانہ
DAILY MITHAN May 6, 2026
پاکستان
عمران خان سے ملاقات کے دن پارٹی رہنماؤں کے اڈیالہ جیل نہ آنے پر علیمہ خان سخت ناراض
DAILY MITHAN May 6, 2026
پاکستان
عدالت نے عمران خان سے ملاقات کی درخواست غیر ضروری اور فضول قرار دیکر خارج کردی
DAILY MITHAN May 5, 2026
پاکستان
موٹر سائیکل سواروں کیلئے فیول سبسڈی پروگرام میں31 مئی تک توسیع
DAILY MITHAN May 5, 2026
پاکستان
کونسا صوبہ کتنا مقروض؟ وزارت خزانہ کی دستاویز میں تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN May 5, 2026
پاکستان
کسی علاقے میں درجہ حرارت 45 ڈگری محسوس ہوا تو وہاں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائیگی: کے الیکٹرک
DAILY MITHAN May 5, 2026
پاکستان
جنوبی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، حملہ آور ہلاک، 7 افراد زخمی
DAILY MITHAN May 5, 2026
پاکستان
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اراکین سے 2 سالہ کارکردگی کی رپورٹ مانگ لی
DAILY MITHAN May 4, 2026
پاکستان
عوام کیلئے سہولت، نارمل پاسپورٹ اب 21 دن کی بجائے 14 دن میں جاری ہوگا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کے بعد صومالیہ کی حکومت کی پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیوں اور گاڑیوں کو تباہ کردیا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
پاکستان
ضلع اورکزئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، درجنوں مکانات پانی میں بہہ گئے
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
پاکستان
کمبوڈیا میں 54 غیر قانونی تارکینِ وطن پاکستانی زیرِ حراست، غیر انسانی سلوک کی ویڈیو سامنے آگئی
DAILY MITHAN Apr 29, 2026
پاکستان
آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
پاکستان
ایل این جی کی عدم دستیابی سے 5 ہزار میگاواٹ پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہورہی: پاور ڈویژن
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
پاکستان
پنجاب اسمبلی میں چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل منظور،کم عمری کی شادی پر سخت سزائیں ملیں گی
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
پاکستان
کراچی گرم موسم کی لپیٹ میں ، شہری خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
پاکستان
وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل کا جنگ کے خاتمے میں کردار قابل تحسین ہے، ایرانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
علاقائی کشیدگی اہم سبق ہے، توانائی کے متبادل ذرائع کی جانب فوری منتقلی ناگزیر ہے: وزیر خزانہ
DAILY MITHAN May 6, 2026
پاکستان
وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے دیگر عدالتوں پر لازم ہوں گے، عدالتی دائرہ اختیار کا تحریری فیصلہ
DAILY MITHAN May 6, 2026
پاکستان
عمران خان سے ملاقات کے دن پارٹی رہنماؤں کے اڈیالہ جیل نہ آنے پر علیمہ خان سخت ناراض
DAILY MITHAN May 6, 2026
پاکستان
عدالت نے عمران خان سے ملاقات کی درخواست غیر ضروری اور فضول قرار دیکر خارج کردی
DAILY MITHAN May 5, 2026