اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنےکا فیصلہ کرلیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے پہلے کہا تھا کہ گرفتار 175 فلوٹیلا ارکان کو اسرائیل منتقل کیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یونانی حکومت کیساتھ معاہدے کے باعث ان افراد کوچند گھنٹوں میں یونان کے ساحل پر اتاردیا جائےگا۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بین الاقوامی پانیوں میں گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکے جانے اور اس میں سوار کارکنوں کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور انسانی امداد کی فراہمی میں دانستہ رکاوٹ قرار دیا۔
اسحاق ڈار نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی بار بار خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور فلوٹیلا میں سوار تمام امدادی کارکنوں اور رضاکاروں کی فوری رہائی یقینی بنائیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کی اسپیڈ بوٹس نے فلوٹیلامیں شامل متعدد کشتیوں کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد فلوٹیلا میں شامل امدادی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا، امدادی تنظیم نے بتایا کہ ان کا امدادی کارکنوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔


























Leave a Reply