بھارت میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے پھنسا کر اسے پولیس کے حوالے کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سونی ترپاٹھی اپنے شوہر پربھودت ترپاٹھی کی جانب سے گھر سے نکالے جانے کے بعد جگپورہ گاؤں میں اپنے والدین کے گھر میں گزشتہ 4 سالوں سے رہ رہی ہے۔
خاتون نے پربھودت کو مزہ چکھانے کا فیصلہ کیا اور سوشل میڈیا پر ایک جعلی اکاؤنٹ بنایا جس سے وہ انجان لڑکی بن کر باتیں کرتی تھی جب کہ اس کا شوہر انجان لڑکی سے شادی کیلئے رضا مند بھی ہوگیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق پربھودت نے کئی مواقع پر اپی ہی بیوی کو ہوٹل میں ملنے کا بھی کہا تاہم رواں ماہ سونی نے اپنے شوہر کو دارا گنج پولیس اسٹیشن کی حدود میں موجود مندر میں ملنے کیلئے بلاکیا۔
اس موقع پر سونی کا بھائی اور والدین بھی مندر میں ہی دور رہ کر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے تھے، پربھودت مندر میں اپنے دوست کے ساتھ آیا اس دوران سونی نے اپنا چہرا چھپا رکھا تھا جیسے ہی سونی نے اپنا چہرا اسے دکھایا تو وہ غصے میں آگیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگا۔
اتنی ہی دیر میں سونی کے بھائی اور والدین نے پربھودت کو پکڑ لیا اور اسے پولیس کے حوالے کردیا۔


























Leave a Reply