Skip to content
  • Tuesday, 28 April 2026
  • 1:03 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • جارجیا میلونی نے عمران خان یا وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے سے کوئی بیانات نہیں دیے

حالیہ پوسٹس

  • ایران امریکا مذاکرات تعطل کا شکار، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر
  • کراچی کے 19 سالہ رایان حبیب نے ٹیکساس میں آئرن مین چیلنج مکمل کرکے تاریخ رقم کردی
  • ٹرمپ پر ایک اور حملےکی کوشش نے امریکی صدر کی سکیورٹی پر سوالات اٹھادیے
  • بھارت میں ہونیوالے برکس نائب وزرائے خارجہ اجلاس میں شدید اختلافات سامنے آگئے
  • فلسطین میں بلدیاتی الیکشن، محمود عباس کے حامیوں نے فتح حاصل کرلی
Headline تازہ ترین

جارجیا میلونی نے عمران خان یا وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے سے کوئی بیانات نہیں دیے

DAILY MITHAN Apr 27, 2026 0


آن لائن گردش کرنے والے ایک دعوے میں الزام لگایا گیا ہے کہ اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی تعریف کی اور یہ مشورہ دیا کہ اگر وہ ایک دہائی قبل یہ عہدہ سنبھال لیتے تو پاکستان ایک سپر پاور بن سکتا تھا۔

یہ دعویٰ غلط ہے۔ ایسا کوئی بیان نہیں دیا گیا۔

19 اپریل کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک اکاؤنٹ سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کو نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں کہا گیا: ”میں نہیں جانتی عمران خان کون ہے؟ لیکن اتنا کہوں گی شہباز شریف جیسے قابل آدمی کو اگر دس سال پہلے وزیراعظم بنایا ہوتا تو یقیناً پاکستان اب تک سپر پاور ہوتا۔“

صارف نے دعویٰ کیا کہ جارجیا میلونی نے یہ بیان دیا تھا۔

اس آرٹیکل کے شائع کیے جانے کے وقت تک پوسٹ کو1 لاکھ 28 ہزار دفعہ دیکھا، 3 ہزار 100 بار لائک اور878 مرتبہ ری پوسٹ کیا گیا۔

اسی طرح کے دعوے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)، فیس بک اور انسٹاگرام پر دیگر مقامات بشمول یہاں، یہاں اور یہاں بھی شیئر کیے گئے ہیں۔

حقیقت

وائرل ویڈیو میں اطالوی وزیر اعظم نے سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان یا موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں کوئی بیانات نہیں دیے۔

جیو فیکٹ چیک نے ریورس امیج سرچ (reverse image search) کے ذریعے اس کلپ کا سراغ لگایا، جو کہ 14 اپریل 2026 کو اٹلی کے شہر ویرونا (Verona) میں ایک (fair) میلے کے دورے کے دوران جارجیا میلونی کی میڈیا سے گفتگو کا ہے۔

اطالوی زبان میں موجود اصل آڈیو کے ترجمے سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ایک صحافی کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دے رہی تھیں۔ ان کے بیانات ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوپ لیو (Pope Leo XIV) پر کی گئی اس تنقید سے متعلق تھے، جس میں ٹرمپ نے 12 اپریل کو ٹروتھ سوشل (Truth Social) پر اپنی ایک پوسٹ میں پوپ کو ”کمزور“ قرار دیا تھا۔

مکمل ویڈیو کا ایک ورژن، انگریزی کیپشنز(captions) کے ساتھ، یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

اسی میڈیا گفتگو کا ایک اور حصہ جرمن ادارے ڈی ڈبلیو (DW) نے بھی رپورٹ کیا تھا۔

جیو فیکٹ چیک کو ایسی کوئی معتبر خبریں یا رپورٹس نہیں ملیں جن میں جارجیا میلونی سے پاکستانی سیاست کے بارے میں کوئی بھی بیان منسوب کیا گیا ہو۔

فیصلہ: وائرل ویڈیو میں جارجیا میلونی کے بیانات کو غلط رنگ دے کر پیش کیا گیا ہے۔ ان کی گفتگو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پوپ پر کی جانے والی تنقید کے بارے میں تھی اور اس میں عمران خان یا شہباز شریف کا کوئی حوالہ موجود نہیں تھا۔

ہمیں X (ٹوئٹر) GeoFactCheck@ اور انسٹا گرام geo_factcheck@ پر فالو کریں۔اگر آپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں۔





Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
کراچی کے 19 سالہ رایان حبیب نے ٹیکساس میں آئرن مین چیلنج مکمل کرکے تاریخ رقم کردی
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
ٹرمپ پر ایک اور حملےکی کوشش نے امریکی صدر کی سکیورٹی پر سوالات اٹھادیے
DAILY MITHAN Apr 28, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت میں ہونیوالے برکس نائب وزرائے خارجہ اجلاس میں شدید اختلافات سامنے آگئے
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
وزارت اطلاعات نے بھارتی حمایت یافتہ افغان میڈیا کے کنڑ میں حملے کے پروپیگنڈا کو مسترد کر دیا
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
تازہ ترین
صدر زرداری کا دورہ چین پاکستان کو طاقتور بنانے کیلئے ہے: گورنر پنجاب
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
تازہ ترین
ایرانی مذاکرات کار امریکا سے ڈیل کیلئے سنجیدہ ہیں، وہ موجودہ خرابی سے نکلنا چاہتے ہیں: مارکو روبیو
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
پی سی بی نے کراچی میں پی ایس ایل کوالیفائر میچ کی ٹکٹوں کے متعلق اہم معلومات کا اعلان کر دیا
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان سپر لیگ میں پہلی مرتبہ پشتو کمنٹری متعارف
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
تازہ ترین
سال 2025 میں عالمی دفاعی اخراجات میں 2.9 فیصد اضافہ، ممالک نے دفاع پر 2887 ارب ڈالر خرچ کیے
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
قائمہ کمیٹی اجلاس میں کامل آغا پاورڈویژن پر برس پڑے
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
شعیب ملک کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے جم کے اوقات کار بڑھانے کا مطالبہ
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
اچھی صحت اور لمبی عمر کے حصول کیلئے ہر ہفتے کتنے گھنٹے ورزش کرنا بہترین ہے؟
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب حکومت کا راشن کارڈ میں مزید 50 ہزار افراد کو شامل کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
تازہ ترین
کراچی کا سبز احاطہ 2 فیصد سے بھی کم رہ گیا
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
کم جونگ اُن نے روس-یوکرین جنگ میں ہلاک ہونے والے شمالی کوریا کے فوجیوں کے اعزاز میں میوزیم کا افتتاح کردیا
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا کے 111 سالہ معمر ترین شخص کی لمبی عمر میں مددگار 3 عادات
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
ایران اور خطے کے ممالک کے مفادات میں جو ممکن ہوا روس کرے گا، پیوٹن کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں گفتگو
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا ایران مذاکرات میں غیر یقینی کی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
تازہ ترین
وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے تینوں پلے آف میچز میں بھی تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
تازہ ترین
اقتصادی رابطہ کمیٹی کاملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی اور قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار
DAILY MITHAN Apr 27, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پنجاب اسمبلی میں چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل منظور،کم عمری کی شادی پر سخت سزائیں ملیں گی
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
پاکستان
کراچی گرم موسم کی لپیٹ میں ، شہری خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
پاکستان
وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل کا جنگ کے خاتمے میں کردار قابل تحسین ہے، ایرانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 27, 2026
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026