بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے اپنی فلم ’آوارہ پن 3‘ بننے کا بھی اشارہ دے دیا ہے۔
اداکار عمران ہاشمی نے اداکارہ دیشا پٹانی کے ساتھ ’آوارہ پن 2‘ کی اسکریننگ کے موقع پر پہنچے جہاں انہوں نے مداحوں سے گفتگو میں فلم کے تیسرے حصے کا اشارہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی فلم ہے جو میکرز سے زیادہ مداحوں کی ہے اسی لیے ہم واپس آئے ہیں، پر امید ہیں کہ آوارہ پن 3 بھی جلد آئے۔
عمران ہاشمی نے کہا کہ ہم نے اس فلم کو مزید ایکشن اور زیادہ جذبات کے ساتھ مزید سنسنی خیز بنایا ہے۔
واضح رہے کہ آوارہ پن 2 گزشتہ روز سینما گھروں میں ریلیز ہوئی اور اس نے شیوم پنڈت کی کہانی کو جاری رکھا جس کا کردار عمران ہاشمی نے ادا کیا تھا۔ فلم نے پہلے حصے کے واقعات کی پیروی کی اور شیوم کو ایک نئے مشن میں شامل ہوتے دکھایا تھا۔
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
آوارہ پن 2 کے ہدایت کار نتن ککڑ ہیں جبکہ اس میں عمران ہاشمی کے علاوہ دیشا پٹانی، شبانہ اعظمیٰ ودیگر شامل ہیں، فلم نے ریلیز کے پہلے روز ہی باکس آفس پر 15 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔
