پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز دائیں ہاتھ کی انگلی میں چوٹ لگنے کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
پی سی بی نے نواز کی انجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کرکٹر کم از کم تین ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔
محمد نواز کو 12 اگست کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان گولڈ اور پاکستان بلیوز کے درمیان میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انگلی پر چوٹ لگی تھی۔
یہ پڑھیں: نیشنل چیمپئنز کپ: صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری، پاکستان بلیوز نے گولڈ کو ہرا دیا
انجری کے باوجود انہوں نے اپنے 10 اوورز کا کوٹہ مکمل کیا تاہم ان کی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آل راؤنڈر نے اسکینز کرائے گئے جن میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔
واضح رہے کہ نیشنل چیمپئنز کپ کے میچز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ہیں۔
