پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کے کانسرٹ میں سپر اسٹار ماہرہ خان کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ماہرہ خان سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبول ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ سے زائد ہے۔
حال ہی میں وہ وہاج علی کے ساتھ ایک خوبصورت ٹی وی کمرشل میں نظر آئیں جب کہ دونوں جلد ایک ڈرامے میں بھی ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔
گزشتہ دنوں ماہرہ خان کو گلوکار عاصم اظہر کے کانسرٹ میں دیکھا گیا جہاں عاصم اظہر نے اپنا مشہور گانا ترستی ہیں نگاہیں پیش کیا، اس موقع پر ماہرہ کو اسی گانے کی دھن پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
ماہرہ نے آف وائٹ پرنٹڈ انگرکھا شرٹ، چُوڑی دار پاجامہ اور دوپٹہ زیب تن کر رکھا تھا۔
اداکارہ کا یہ ڈانس البتہ عوام کو متاثر کرنے میں ناکام رہا اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا بلکہ زیادہ تر منفی ردِعمل سامنے آیا۔
کئی صارفین نے ان کے ڈانس مووز پر تنقید کی، ایک صارف نے لکھا کہ ایک سینئر اداکارہ کے لیے یہ ڈانس مووز مناسب نہیں تھے۔
ایک اور نے کہا کہ پاکستان میں لوگ عمر بڑھنے کے بعد بھی خود کو کم عمر دکھانے کی کوشش کیوں کرتے ہیں؟
کچھ صارفین نے ماہرہ خان کے اس انداز کا موازنہ بھارتی گلوکار اے پی ڈھلن اور اداکارہ تارا ستاریا کی وائرل کانسرٹ موومنٹ سے بھی کیا۔


























Leave a Reply