وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فائر سیفٹی کے انتظامات اطمینان بخش نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈی جی کیپیٹل ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر عبدالرحمٰن کے مطابق تجارتی مرکز بلیو ایریا کی اکثر عمارتیں فائر سیفٹی کے حوالے سے بہتر ہیں،کراچی کمپنی اورجی نائن کی عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات مکمل نہیں ہیں۔
قواعد کے مطابق عمارت کی تعمیرسے پہلے کیپیٹل ایمرجنسی سروسز فائر کا این او سی جاری کرتا ہے، تعمیر مکمل ہونے پر کمپلیشن کا این او سی ملتا ہے۔
قواعد کے مطابق عمارت کے مالک نے کسی کمپنی سے دیکھ بھال کے لیے کنٹریکٹ کرنا ہوتا ہے،مالک ہر 6 ماہ بعد رپورٹ بھیجے کا پابند ہوتا ہے۔
ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم کا کہنا ہے کہ شہرکے بازاروں میں فائر سیفٹی کی ذمہ دار ڈسٹرکٹ میونسپل ایڈمنسٹریشن ہوتی ہے۔


























Leave a Reply