Preloader

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رابعہ کلثوم کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر حارث رؤف بہت اچھے سے ملے لیکن ایک کھلاڑی کا رویہ بہت تلخ تھا۔

اے آر وائی پوڈ کاسٹ میں اداکارہ رابعہ کلثوم نے شوہر و اداکار ریحان ناظم کے ساتھ شرکت کی اور اس دوران قومی کرکٹرز سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ پی ایس ایل کے دوران پی سی بی نے ہمیں ریل کی شوٹنگ کے لیے بلایا تھا اور ان ہی کی جانب سے ایک شخص ہماری کرکٹرز سے ملاقات کروا رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری ملاقات انٹرنیشنل اور قومی کرکٹرز سے ہوئی تھی اس دوران فاسٹ بولر حارث رؤف بہت اچھے سے ملے جن سے ملاقات کرکے دل خوش ہوگیا۔

رابعہ کلثوم نام لیے بغیر کہا کہ ایک معروف کھلاڑی کا رویہ بہت تلخ تھا، ریل شوٹ کروانے کے لیے ہم نے کہا کہ تین سے چار کھلاڑی ہمیں دے دیں لیکن ان میں سے ایک دو کرکٹرز بڑے نخرے دکھا رہے تھے اور نہ ہی ٹھیک طرح سے گفتگو کررہے تھے۔

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

ریحان ناظم نے کہا کہ وہ کرکٹر کسی دوسرے شخص پر رکھ کر ہمارے اوپر کمنٹس پاس کررہے تھے۔

اداکار نے بتایا کہ ہم نے دھوپ میں کھڑے ہوکر ایک ٹیک دیا اس دوران مائیک بند تھا یا شاید مس تھا تو میں نے کرکٹر سے کہا کہ یہ مائیک لگا لیں، ٹیک کٹ ہوا تو وہ کھلاڑی کہنے لگا کہ جلدی کرو دھوپ میں کھڑا ہوں گرمی لگ رہی ہے، آپ ابھی 12 سے 2 بجے پر نیٹ پریکٹس کرکے آرہے ہیں، آپ کا تو روز کا کام ہے اگر ہم کہیں گرمی لگ رہی ہے تو سمجھ آتا ہے جبکہ ہم نے پہلی ٹیک 30 سے 40 سیکنڈز میں مکمل کرلی تھی۔

رابعہ کلثوم نے کہا کہ ہمیں اس کرکٹر کا یہ رویہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔

واضح رہے کہ ریحان ناظم اور رابعہ کلثوم اداکاری کے علاوہ انسٹاگرام پر ’رونی اور کوکو‘ کے نام سے ریلز بھی بناتے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *