گوگل نے اپنی سالانہ آئی او ڈویلپر کانفرنس کے مقع پر متعدد اعلانات کیے ہیں۔
19 مئی کو اس کانفرنس کا آغاز ہوا جس کے دوران کمپنی کی جانب سے متعدد نئے جیمنائی ٹولز اور اسمارٹ گلاسز سمیت دیگر اعلانات کیے گئے۔
کمپنی کے مطابق اس کا اصل مقصد آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو ہر ایک کے لیے کارآمد بنانا ہے۔
اس کے لیے گوگل کی جانب سے متعدد شعبوں پر کام کیا گیا ہے اور اس حوالے سے صارفین کے لیے جو اعلانات کیے گئے، وہ درج ذیل ہیں۔
جیمنائی اومنی (ماڈل)
جیمنائی اومنی گوگل کا نیا ماڈل ہے جو صارف کے ان پٹ پر کسی بھی چیز کو میڈیا فائل میں آسانی سے تبدیل کرسکتا ہے۔
مثال کے طور پر ٹیکسٹ، فوٹوز اور ویڈیو کلپس کے امتزاج سے یہ ماڈل ہائی کوالٹی ویڈیو آؤٹ پٹ تیار کرسکتا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ جیمنائی اومنی فلیش کو سب سے پہلے جیمنائی ایپ، فلو اور یوٹیوب کا حصہ بنایا جائے گا۔
جیمنائی 3.5 فلیش (ماڈل)
گوگل کے مطابق یہ اب تک مضبوط ترین ایجنٹک اور کوڈنگ ماڈل ہے جو بہت زیادہ تیز رفتاری سے کام کرتا ہے۔
درحقیقت کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس سے قبل جس کام کو کرنے میں چند دن یا ہفتے لگتے تھے، جیمنائی 3.5 فلیش اسے بہت کم وقت میں کرلیتا ہے جبکہ لاگت کے لحاظ سے بھی یہ بہت سستا اے آئی ماڈل ہے۔
نیا اے آئی سرچ باکس (گوگل سرچ انجن)
کمپنی نے گوگل سرچ باکس کو گزشتہ 25 سال کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ قرار دیا ہے، جو مکمل طور پر اے آئی سے جڑا ہے۔
اس سے صارفین ٹیکسٹ، امیجز، فائلز، ویڈیوز یا کروم ٹیب کے ذریعے سرچ کرکے وہ سب کچھ جان سکیں گے جو آپ کے ذہن میں ہوگا۔
انٹیلی جنٹ آئی وئیر
انٹیلی جنٹ آئی وئیر گوگل کے نئے اے آئی اسمارٹ گلاسز ہیں۔
سب سے پہلے آڈیو گلاسز کو رواں سال کی دوسری ششماہی میں متعارف کرایا جائے گا جو اینڈرائیڈ ایکس آر پر مبنی ہوں گے۔
ان گلاسز کو اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ جیمنائی آپ کے کان میں خاموشی سے بات کرسکے جبکہ مختلف چیزیں جیسے موسیقی سننے، تصاویر لینے، کالز کرنے یا فون کو چھوئے بغیر فون ایپس کو استعمال کرنے میں مدد فراہم کرسکے۔
ڈیلی بریف (جیمنائی ایپ)
ڈیلی بیف گوگل کا نیا اے آئی ایجنٹ ہے جو ڈیجیٹل چیزوں کو منظم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
یہ اے آئی ایجنٹ آپ کی ترجیحات کو مدنظر رکھ کر اقدامات تجویز کرے گا۔
جیمنائی اسپارک (جیمنائی ایپ)
جیمنائی اسپارک بنیادی طور پر 24 گھنٹے کام کرنے والا اے آئی ایجنٹ ہے جو ڈیجیٹل لائف میں مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
جیمنائی اسپارک ایسا آل ویز آن اسسٹنٹ ثابت ہوگا جو آن لائن مختلف کام آپ کی جانب کرسکے گا۔
نیورل ایکسپریسیو (جیمنائی ایپ)
جیمنائی ایپ میں انٹرفیس کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے جو انیمیشنز، بہتر کلر، نئے ٹائپو گرافی اور دیگر سے لیس ہوگا۔
کمپنی کے مطابق ان نئے ٹولز اور اپڈ یٹس کو جلد متعارف کرایا جائے گا اور ان کا مقصد دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔


























Leave a Reply