Skip to content
  • Wednesday, 20 May 2026
  • 3:33 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بی بی سی اردو کی تصویر کو شریف خاندان سے جوڑنے والا دعویٰ غلط ہے

حالیہ پوسٹس

  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 24 گھنٹے کے اندر دوسری بار ایران کے دورے پر روانہ
  • تبدیلی سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری کیلئے سوچنا ہوگا: شان مسعود
  • اوکاڑہ میں بیوی نے 3 افراد کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کردیا
  • رشتے میں جلدی کرنے کے بجائے صبر اور صحیح شخص سے شادی کرنا بہتر ہے: سارہ علی خان
  • شان مسعود بنگلادیش کیخلاف شکست سے دل برداشتہ، مستعفی ہونے کا امکان
Headline تازہ ترین

بی بی سی اردو کی تصویر کو شریف خاندان سے جوڑنے والا دعویٰ غلط ہے

DAILY MITHAN May 20, 2026 0


سوشل میڈیا صارفین بی بی سی اردو کی شائع کردہ ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کر رہے ہیں، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ اور نانی دکھائی گئی ہیں، جنہوں نے پاکستان منتقل ہونے سے قبل مبینہ طور پر بھارت کے شہر امرتسر میں مقامی گلوکاروں/فنکاروں کے طور پر کام کیا تھا۔

یہ دعویٰ غلط ہے

دعویٰ

ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف نے یہ تصویر شیئر کی، جس میں دو خواتین کو ڈھول پکڑے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے: ”اس پوسٹ کو لازمی شیئر کریں تاکہ لوگوں کو سمجھ آ جائے نون لیگ کی فیملی کا کاروبار کیا تھا۔“

پوسٹ میں مزید یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ تصویر میں موجود خواتین نواز شریف کی والدہ اور نانی ہیں اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ امرتسر کی گلیوں میں ڈھولکی بجایا کرتی تھیں۔

اس آرٹیکل کے شائع کیے جانے کے وقت تک پوسٹ کو 16 ہزار 401 بار دیکھا، 780 مرتبہ لائک اور 465 دفعہ ری پوسٹ کیا گیا۔

یہ تصویر اب بھی ایکس اور فیس بک پر گردش کر رہی ہے۔

حقیقت

وائرل ہونے والی یہ تصویر بی بی سی اردو کے ایک بالکل غیر متعلقہ مضمون سے لی گئی ہے اور اسے غلط طور پر شریف خاندان سے جوڑ دیا گیا ہے۔

جیو فیکٹ چیک نے ریورس امیج سرچ (reverse image search) کے ذریعے اس تصویر کی اصل کا کھوج لگایا، جس سے معلوم ہوا کہ یہ تصویر یکم جون 2019ء کو بی بی سی اردو پر شائع ہونے والے ایک مضمون سے لی گئی ہے، جسے صحافی سوتک بسواس نے تحریر کیا تھا۔ اس رپورٹ میں دراصل جنوبی ایشیا میں برطانوی استعماری دور حکومت کے دوران خواجہ سراؤں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک پر بات کی گئی تھی۔

وائرل پوسٹس میں شیئر کی جانے والی یہ بلیک اینڈ وائٹ تصویر اس مضمون میں ایک ایسے کیپشن کے ساتھ شائع ہوئی تھی جس میں خواجہ سرا برادری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں اور لوک گلوکاروں کا ذکر کیا گیا تھا۔ اس مضمون میں شریف خاندان کا کہیں کوئی تذکرہ نہیں تھا۔

اس مضمون میں تصویر میں موجود خواتین کی شناخت سیاسی رہنما نواز شریف کی رشتہ داروں کے طور پر بھی نہیں کی گئی تھی اور نہ ہی اس میں ان کی والدہ یا نانی کا کوئی حوالہ دیا گیا تھا۔

یہ اصل تصویر برجمین امیجز (Bridgeman Images) کی جانب سے شائع کی گئی تھی، جس نے اس کی شناخت 1890ء کی دہائی کی ایک رقاصہ اور گلوکارہ کی تصویر کے طور پر کی تھی۔

اس تصویر کو یہاں میں دیکھا جا سکتا ہے۔

فیصلہ: اس تصویر کا نواز شریف یا ان کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ تصویر برطانوی ہند میں خواجہ سرا برادری پر مبنی بی بی سی اردو کے ایک فیچر مضمون سے لی گئی ہے، جسے سوشل میڈیا پر غلط کیپشن اور گمراہ کن انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

ہمیں X (ٹوئٹر) GeoFactCheck@ اور انسٹا گرام geo_factcheck@ پر فالو کریں۔اگر آپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 24 گھنٹے کے اندر دوسری بار ایران کے دورے پر روانہ
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
تبدیلی سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری کیلئے سوچنا ہوگا: شان مسعود
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
اوکاڑہ میں بیوی نے 3 افراد کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کردیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
رشتے میں جلدی کرنے کے بجائے صبر اور صحیح شخص سے شادی کرنا بہتر ہے: سارہ علی خان
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
شان مسعود بنگلادیش کیخلاف شکست سے دل برداشتہ، مستعفی ہونے کا امکان
DAILY MITHAN May 20, 2026
تازہ ترین
پنجاب کو پختونخوا کیلئے آٹے اور گندم کی ترسیل میں رکاوٹیں فوری دور کرنےکی ہدایت
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
جب ایک ڈرائیور نے گاڑی کو جھیل میں چلانے کی کوشش کی، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
نالے میں گرکر شہری کی ہلاکت، ٹی ایم سی اورنگی ذمہ دار قرار، اہلخانہ کو ڈیڑھ کروڑ ادا کرنے کا حکم
DAILY MITHAN May 20, 2026
تازہ ترین
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی آنکھ کی بیماری کا شکار ہوگئے
DAILY MITHAN May 20, 2026
تازہ ترین
شدت پسند گروہوں میں جھڑپ، کمانڈر سمیت 18 افراد ہلاک
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی عازمین حج کے مینیو میں کیا شامل اور کھانوں پر کتنے اخراجات آرہے ہیں؟
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلادیش کیخلاف سیریز میں شکست، پاکستان کی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ مزید گرگئی
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
کانگو میں ایبولا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، ہلاکتوں کی تعداد 131 ہوگئی
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
کیا فخر اور صائم ٹیم میں جگہ بنا پائیں گے؟ پی سی پی کا بیان سامنےآگیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
تازہ ترین
سلہٹ ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو شکست، بنگلادیش نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا نے ایرانی مالیاتی اور شپنگ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں لگا دیں
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
پشاور پولیس کا بینک ڈکیتیوں میں ملوث خطرناک گروپ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
پولیس نے اپنے ہی کانسٹیبل کے ذریعے پنکی کو کیسے پکڑا؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی غیر دانشمندانہ ہو گی، چینی صدر کی روسی ہم منصب سے ملاقات میں گفتگو
DAILY MITHAN May 20, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کراچی میں تاجر کو زدوکوب کرنے کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اےکو عہدے سے ہٹا دیا گیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
پاکستان
ثنا یوسف قتل کیس کا فیصلہ آگیا، ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنادی گئی
DAILY MITHAN May 19, 2026
پاکستان
سیاست نہ کرنے کی یقین دہانیوں کے بعد بشریٰ فیملی کیلئے ریلیف
DAILY MITHAN May 19, 2026
پاکستان
خیبرپختونخوا حکومت کا زمینداروں سے 2 لاکھ 25 ہزار ٹن گندم خریدنے کا اعلان
DAILY MITHAN May 19, 2026