اسرائیلی فورسز نے غزہ جانے والے عالمی صمود فلوٹیلا میں شامل تمام کشتیوں کو روک لیا۔
صمود فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق 50 سے زائد کشتیوں میں موجود سینکڑوں بین الاقوامی رضاکاروں کو اسرائیلی فورسز نے حراست میں لے لیا ہے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ رضاکاروں کی غیر قانونی حراست سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل 430 رضاکاروں کو اسرائیل منتقل کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق زیرِ حراست رضاکاروں کو قونصلر نمائندوں سے ملاقات کی اجازت دی جائے گی۔


























Leave a Reply