Preloader

آسٹریلیا میں ڈولفن کی مردہ بچے کو ساتھ لے کر تیرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آسٹریلیا کے ساحل سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ڈولفن مردہ بچے کو ساتھ لے کر تیر رہی ہے، وائرل ویڈیو نے لوگوں کو افسردہ کردیا ہے۔

چیریٹی گروپ جیوگراف میرین ریسرچ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ڈولفن کو ’فریگل‘ کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس نے دو ہفتے قبل بچے کو جنم دیا تھا۔

گزشتہ ماہ لی گئی فوٹیج میں فریگل کو بچے کو اٹھائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ دیگر ڈولفنز بھی اس کے ساتھ سوگ مناتے ہوئے تیر رہی ہیں۔

پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ فریگل نے مبینہ طور پر چار بچوں کو جنم دیا تھا جو پہلے ہی مر گئے تھے۔

چیریٹی گروپ کا کہنا ہے کہ فریگل نے بچوں کو موسم سرما میں جنم دیا تھا جس کے باعث ان کا بچنا مشکل تھا۔

چیریٹی گروپ نے مزید کہا کہ ڈولفنز سوگ کے دوران اپنے مردہ بچوں کو ساتھ لیے پھرتی تاہم کسی نہ کسی مرحلے پر اسے بچے کو چھوڑنا ہی پڑتا ہے تاکہ وہ خود زندہ رہنے کے لیے خوراک حاصل کرسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *