Preloader

پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن کیلئے 13ارب روپے سالانہ فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن کیلئے 13ارب روپےسالانہ فنڈزکی منظوری دی گئی۔

ای سی سی اعلامیہ کے مطابق پی ٹی وی کو ہر سہ ماہی 3.25 ارب روپے جاری کیے جائیں گے جب کہ دو ماہ میں پی ٹی وی کی مالی پائیداری کا جامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای سی سی سے سیالکوٹ سے کھاریاں موٹروے منصوبے کی مالی معاونت کی منظوری دی گئی اور ایم12 موٹروے منصوبے کیلئے 27.6 ارب روپے کی خودمختار ضمانتوں کی منظوری دی گئی۔

موٹروے منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *