کراچی: سی ٹی ڈی سندھ نے میر رضا علی کی ایپل واچ ان لاک کردی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کو میر رضا کی ایپل واچ سے اہم ترین ڈیٹا ملا ہے جس میں لین دین کے حساب سمیت دیگر معلومات موجود ہیں۔
ایسٹ پولیس نے میر رضا کا موبائل فون اور گھڑی حاصل کی تھی جس سے ڈیٹا ڈیلیٹ کیا گیا تھا، ملنے والے دونوں ثبوت کیس کے لیے اہم تھے۔
آئی فون اور ایپل واچ کو سی ٹی ڈی کے خصوصی سینٹر بھیجا گیا تھا تاہم ٹیکنیکل ٹیم سے تاحال آئی فون کا کوڈ کریک نہیں ہوسکا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایپل واچ سے ملنے والی معلومات کیس حل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
پولیس کی جانب سے کیس پر مزید اہم معلومات بھی حاصل کرلی گئی ہیں اور 48 گھنٹے میں پولیس کی جانب سے اہم پریس کانفرنس بھی امکان ہے۔
Mir Raza Ali case- All Updates
اس سے قبل پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ نوجوان میر رضا کی لاش 24 سے 36 گھنٹے پرانی تھی، تصویر میں لاش کی کمر پر گولی کا چھوٹا نشان، سینے پر بڑا نشان تھا، نشانات سے پتا چلتا ہے کہ گولی پیچھے سے ماری گئی اور آگے سے باہر نکلی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق تصاویر میں لاش پھولی ہوئی اور چہرہ انتہائی خراب تھا، پرانی لاش کے باعث جگہ جگہ سے کھال بھی خراب ہوگئی تھی۔
ایم ایل او ذرائع کا کہنا تھا کہ چہرہ خراب ہونے کی وجوہات سر کے تفصیلی معائنے سے مل سکتی تھیں، لاش کے سیدھے ہاتھ پر بھی کچھ مشکوک نشانات پائے گئے ہیں۔
ایم ایل او ذرائع کے مطابق تصویر میں چہرے پر تھوڑی کے نیچے بھی ایک زخم نظر آرہا ہے، پوسٹ مارٹم اگر کسی سینئر کی زیر نگرانی کیا جاتا تو صورت حال مختلف ہوسکتی تھی۔
