Preloader

سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شکست پر چیف سلیکٹر عاقب جاوید پر برس پڑے۔

پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر توصیف احمد نے کہا کہ عاقب جاوید اس طرح کے بیان دیں گے کہ ہم ایک بھی میچ جیت جائیں تو بڑی بات ہوگی یہ کہنا ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ جس عہدے پر بیٹھے ہیں تو ٹیم کا مورال بلند کرنا چاہیے اس طرح کا بیان نہیں دینا چاہیے۔

توصیف احمد نے کہا کہ عاقب جاوید یہ کیوں نہیں کہتے کہ ہم سیریز میں ویسٹ انڈیز کو ہرا سکتے ہیں، ابھی آپ نے کپتان بدل دیا ہے اگر پانچ ٹیسٹ میچوں ہار جاتے ہیں تو کیا بابر کو کپتانی سے ہٹائیں گے؟

انہوں نے کہا کہ آپ اٹھیں اور فاسٹ بولرز ڈھونڈ کر لائیں جس طرح لاہور قلندرز کا سارا کریڈٹ لیا کہ یہ بولر سامنے آیا ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ تو آکر لوگوں سے بدلے لیتے ہیں اس طرح تو ٹیم کی کارکردگی کبھی بھی ٹھیک نہیں ہوسکتی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی، پاکستان کی ٹیم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 120رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور جسٹن گریوز دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *