Preloader

شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار فہد شیخ نے وائرل ویڈیو پر سینئر اداکار محمد احمد سے معافی مانگ لی ہے۔

سینئر اداکار سید محمد احمد نے حال ہی میں پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ ایک جونیئر اداکار نے دو مختلف پراجیکٹس میں ان کے گنجے پن، قد اور رنگت کا مذاق اڑایا تھا۔

تاہم انہوں نے ٹیم اور پروڈیوسرز کے احترام میں خاموشی اختیار کی۔ اس انکشاف کے بعد شوبز شخصیات بشمول شمعون عباسی نے بھی سینئر اداکار کی حمایت کی تھی اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں اس جونیئر اداکار کا نام سامنے لانے کا عندیہ دیا تھا۔

’ایف ایچ ایم پاکستان‘ کی ایک ویڈیو میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ محمد احمد کو شوٹنگ کے دوران مذاق اڑانے والے اداکار فہد شیخ ہیں جنہوں نے 2020 سے 2022 کے دوران ایک ساتھ ڈراموں میں کام کیا تھا۔

یہ پڑھیں: اداکار محمد احمد کی تضحیک کرنے والے جونیئر اداکار کی ویڈیو سامنے آگئی

تاہم اب اداکار فہد شیخ نے انسٹاگرام اسٹوری میں تنقید کا جواب دیا ہے۔

فہد شیخ نے کہا کہ لیک ہونے والی ویڈیو شوٹنگ کے دوران مذاق کی تھی سیٹ پر ہم سب فیملی کی طرح ہوتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ میں نے سید محمد احمد سے معافی مانگ لی ہے اور اگر اداکار چاہیں تو وہ عوامی پلیٹ فارم پر دوبارہ معافی مانگ سکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیٹ کی ویڈیو جس کسی نے بھی وائرل کی ہے وہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *