پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہےکہ وفاق کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ، بجلی،گیس اور دیگر امور میں صوبے کے ساتھ دانستہ امتیازی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 6 مئی کو صوبے بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کی جائےگی اور ہڑتال سے ایمرجنسی سروسز مستثنیٰ ہوں گی۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ کو ذاتی معالجین کی نگرانی میں علاج کی سہولت فراہم نہیں کی جارہی، عمران خان کو اہلخانہ اور وکلا سے ملاقات کی اجازت نہ دینا غیرانسانی اورغیرقانونی ہے۔


























Leave a Reply