کراچی: نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق پولیس نے مشکوک کار کو روکا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے 5 ڈاکو مارے گئے جب کہ ہلاک ملزمان سے پستول، کلاشنکوف موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گولی ایس ایچ او کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگی جب کہ مقابلے کے دوران پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کا گروہ مختلف وارداتوں میں ملوث تھا، ملزمان کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کا بیان
دوسری جانب وزیر داخلہ ضیاء لنجار نےکہا ہےکہ نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں 5 ڈاکوؤں کا خاتمہ قابل تحسین ہے، ڈی آئی جی ویسٹ، ایس ایس پی سینٹرل اور پولیس ٹیم نے بہادری کی مثال قائم کی۔
ضیا لنجار کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،جرائم کے خاتمے کے لیے سندھ پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی، عوام کے تحفظ کوہرصورت یقینی بنایاجائے گا۔


























Leave a Reply