بھارت کی 5 ریاستوں میں انتخابات کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسام میں بی جے پی اتحاد این ڈی اے نے 92 نشستیں حاصل کر لیں جبکہ حکومت بنانے کے لیے 126 رکنی اسمبلی میں 64 نشستیں جیتنا لازمی ہیں۔
تامل ناڈو میں اداکار سے سیاستدان بننے والے جوزف وجے کی جماعت 108 نشستیں جیت گئی، تامل ناڈو میں 234 نشستوں میں سے 118 اکثریت کے لیے ضروری ہیں۔
مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو 206 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی جماعت ترنمول کانگریس 80 نشستیں حاصل کر سکی ہے۔ مغربی بنگال کی 294 رکنی اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے 148 نشستیں درکار ہیں۔
بھارتی ریاست پانڈیچیری میں بی جے پی اتحاد 18 نشستوں پر کامیاب رہا، 33 رکنی اسمبلی میں حکومت کے لیے 17 نشستیں ضروری ہیں۔


























Leave a Reply