برطانیہ کے نائب وزیراعظم ڈیوڈ لیمی اور وزیرداخلہ شبانہ محمود سمیت اہم کابینہ اراکین نے وزیراعظم سرکیئر اسٹارمرسے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
بلدیاتی الیکشن میں لیبر پارٹی کے بد ترین نتائج پر وزیر اعظم کیئر اسٹارمرسے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیاہے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیرداخلہ شبانہ محمود سمیت کئی اہم اراکین نے وزیراعظم پر زوردیا کہ وہ عہدہ چھوڑنے کی ٹائم لائن دیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ استعفے کا مطالبہ کرنےوا لے لیبر اراکین پارلیمنٹ کی تعداد 70 ہو گئی ہے ۔نئے پارٹی لیڈر کے انتخاب کی تحریک کے لیے 81 اراکین کی حمایت درکار ہے ۔
اس کےعلاوہ برطانوی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم اسٹارمر کو کہا کہ انہیں اقتدار کی منظم منتقلی کا طریقہ طے کر نا چاہیے۔
اس سے قبل وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اس بات پر زور دیا تھا کہ وہ تنقید کرنے والوں کو غلط ثابت کر کے دکھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت سے کچھ غلطیاں ضرور ہوئیں، لیکن اہم سیاسی فیصلوں میں انہوں نے درست راستہ اختیار کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انگلینڈ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور اسے 1300 سے زائد نشستوں پر شکست ہوئی۔


























Leave a Reply