وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت ایندھن کی بچت کےلیےنافذ پابندیوں میں توسیع کردی۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے کفایت شعاری مہم میں توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفیکشن کے مطابق ایندھن کے تحفظ،کفایت شعاری اقدامات کے تحت نافذ پابندیوں میں 13جون تک توسیع کی گئی ہے۔
نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی برقرار رہےگی۔ 60 فیصد سرکاری گاڑیاں بدستور بند رکھی جائیں گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے عملدرآمد کمیٹی کی سفارشات پر توسیع کی منظوری دی۔


























Leave a Reply