Skip to content
  • Monday, 11 May 2026
  • 7:43 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • وہ انوکھا پینٹ جو اے سی کی ضرورت ختم کر دے گا

حالیہ پوسٹس

  • ملکی برآمدات سے متعلق اجلاس، وزیراعظم کا نئےکاروباروں اور صنعتوں کے فروغ کیلئے حکمت عملی بنانے پر زور
  • واٹس ایپ ویب میں ایک بڑی اپ ڈیٹ کر دی گئی
  • بجلی اتنی سستی کرنے جارہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کرکے رات کو استعمال کرسکیں گے، اویس لغاری
  • ٹرمپ کے دورۂ چین سے قبل امریکی فضائیہ کے C-17 طیارے بیجنگ پہنچ گئے
  • وہ انوکھا پینٹ جو اے سی کی ضرورت ختم کر دے گا
Headline تازہ ترین

وہ انوکھا پینٹ جو اے سی کی ضرورت ختم کر دے گا

DAILY MITHAN May 11, 2026 0


وہ انوکھا پینٹ جو اے سی کی ضرورت ختم کر دے گا

آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے یہ پینٹ تیار کیا ہے / فوٹو بشکریہ ڈیو پوائنٹ اینوویشنز

عالمی درجہ حرارت میں اضافے اور دنیا بھر میں پانی کی قلت کا بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے مگر اب ایک ایسا پینٹ تیار کیا گیا ہے جو ان دونوں مسائل کی روک تھام کرے گا۔

واضح رہے کہ گرم موسم میں ائیر کنڈیشنر(اے سی) کے بغیر گزارا کرنا مشکل محسوس ہوتا ہے مگر اکثرمقامات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ یا اے سی نہ ہونے یا مالی سکت نہ ہونے کے باعث اس ٹھنڈی مشین کا استعمال ممکن نہیں ہوتا۔

یہی وجہ ہے کہ سائنسدانوں کی جانب سے ایسے متبادل ٹیکنالوجیز پر کام کیا جا رہا ہے جو اے سی کی ضرورت ختم کردے۔

آسٹریلیا سڈنی یونیورسٹی کے سائنسدانوں Chiara Neto اور منگ چاؤ نے ایسا نانو پینٹ تیار کیا ہے جسے اگر چھت پر استعمال کیا جائے تو یہ عمارت کو ٹھنڈا کرنے کے ساتھ ساتھ ہوا سے پانی کو بھی ذخیرہ کرتا ہے۔

ان دونوں نے 2022 میں ایک کمپنی ڈیو پوائنٹ اینوویشنز کی بنیاد رکھی تھی۔

دنیا بھر میں عمارتوں کو کنکریٹ سے تیار کیا جاتا ہے اور چھتوں میں سورج کی توانائی زیادہ جذب ہوتی ہے جس سے عمارت کے اندر گرمی بھی زیادہ محسوس ہوتی ہے۔

اس کمپنی کا ہدف یہ تھا کہ ایسا پینٹ تیار کیا جائے جو شہروں میں سورج کی حرارت کو نمایاں حد تک کم کیا جائے۔

اس مقصد کے لیے انہوں نے نانو میٹریل سے ایسا سفید پینٹ تیار کیا جو سورج کی حرارت کو جذب کرکے اسے واپس آسمان میں خارج کرتا ہے جس سے چھتوں کی سطح کو اردگرد کی فضا سے زیادہ ٹھنڈا رکھنے میں مدد ملتی ہے جس کے لیے بجلی استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

عام کمرشل سفید پینٹ سورج کی روشنی کا 70 سے 80 فیصد حصہ واپس پلٹا دیتا ہے مگر ڈیو پوائنٹ کا تیار کردہ پینٹ 96 فیصد روشنی کو منعکس کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس طرح یہ پینٹ حرارت کو بہت کم جذب کرتا ہے اور چھت کی سطح کو اردگرد کی فضا سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ٹھنڈا رکھتا ہے۔

اس چھت کی آزمائش سڈنی میں 2023 میں 3 ماہ کے لیے کی گئی اور دریافت ہوا کہ جس چھت پر اسے استعمال کیا گیا، اس عمارت کے اندر درجہ حرارت روایتی گہرے رنگ کی چھت کے مقابلے میں زیادہ ٹھنڈا رہا جس کے نتیجے میں اے سی کے استعمال میں 34 فیصد تک کمی آئی۔

مگر اس پینٹ کی ایک اور بہترین خوبی یہ ہے کہ عمارت کو اے سی کے بغیر ٹھنڈا کرنے کے ساتھ ساتھ یہ پانی کا ذخیرہ بھی کرتی ہے۔

یہ فضا میں موجود نمی کو پانی کی شکل میں ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تجرباتی مراحل میں ہی یہ سسٹم روزانہ 74 لیٹر پانی جمع کرلیتا تھا۔

یہ پانی کی روایتی سپلائی کا متبادل تو نہیں مگر اس سے پانی کی قلت پر قابو پانے میں کسی حد تک ضرورت مد ملتی ہے۔

کمپنی کے مطابق اس پینٹ کو آپ مستقبل میں خرید کر اپنی چھت پر استعمال کرسکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے اس پینٹ کی آزمائش کے لیے مختلف کلینیکل ٹرائلز کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس کے بعد اسے کمرشل بنیادوں پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ملکی برآمدات سے متعلق اجلاس، وزیراعظم کا نئےکاروباروں اور صنعتوں کے فروغ کیلئے حکمت عملی بنانے پر زور
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ ویب میں ایک بڑی اپ ڈیٹ کر دی گئی
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ حکومت نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان نے مئی کیلئے اسپاٹ ایل این جی ٹینڈر منسوخ کردیے
DAILY MITHAN May 11, 2026
تازہ ترین
بنوں حملے کے ذمہ داروں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، پاکستان کا افغانستان کو دو ٹوک پیغام
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
وہ عام غلطی جو لیپ ٹاپ کی زندگی کو مختصر بنا دیتی ہے
DAILY MITHAN May 11, 2026
تازہ ترین
قطر سے پاکستان کیلئے تیسرا ایل این جی جہاز ایران کی خصوصی اجازت سے آبنائے ہرمز میں داخل
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی شاہینوں نے معرکہ حق میں بھارت کا غرور رافیل خاک میں ملا دیا: وزیراعلیٰ سندھ
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان، آغاز 22 مئی سے ہوگا
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
بھارت کے ریاستی انتخابات میں مودی سرکار کی جیت کے پیچھے چھپی دھاندلی بے نقاب
DAILY MITHAN May 11, 2026
تازہ ترین
ایوان کے اندر کیا حکمت عملی اپنائی جائے؟ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی کے صنعتی زون کو پانی کی فراہمی کیلئے ’انڈسٹریل واٹر پارک‘ قائم
DAILY MITHAN May 11, 2026
تازہ ترین
اسلام آباد بڑی تباہی سے بچ گیا، بلوچستان سے خاتون خودکش بمبار گرفتار
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
کم کھانے کے باوجود لوگ موٹاپے کے شکار کیوں ہوجاتے ہیں؟ نئی تحقیق میں اہم وجہ دریافت
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
کینیڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ، بائیک ٹریفک سگنل پول پر جا لٹکی
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
چوتھے روز بنگلادیش کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
وزیراعلیٰ پنجاب کو بطورضمانت جمع کرائےگئے7 کروڑ روپے واپس دینے کی ہدایت
DAILY MITHAN May 11, 2026
تازہ ترین
گزشتہ سال کے مقابلے ترسیلات زر میں اضافہ، اوورسیز پاکستانیوں نے اپریل میں 3.53 ارب ڈالر بھیجے
DAILY MITHAN May 11, 2026
Headline تازہ ترین
جونیئر اداکار کو کھانے سے روکنے پر اکشے کھنہ پروڈیوسر پر پھٹ پڑے تھے: امیت بہل کا انکشاف
DAILY MITHAN May 11, 2026
تازہ ترین
پرکشش ملازمتوں کا جھانسہ دیکر روس جنگ کیلئے پاکستانی نوجوانوں کی مبینہ بھرتی کا انکشاف
DAILY MITHAN May 11, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
بجلی اتنی سستی کرنے جارہے ہیں کہ لوگ بیٹری میں محفوظ کرکے رات کو استعمال کرسکیں گے، اویس لغاری
DAILY MITHAN May 11, 2026
پاکستان
پیٹرول زیادہ مہنگا ہونے کہ وجہ 117 روپے فی لیٹر لیوی کا نفاذ ہے، حکام پیٹرولیم ڈویژن
DAILY MITHAN May 11, 2026
پاکستان
تیسرے شخص کی ملکیت کو مالک کی رضامندی کے بغیرحق مہر کاحصہ نہیں بنایاجاسکتا: سپریم کورٹ
DAILY MITHAN May 11, 2026
پاکستان
پاکستان میں تیل وگیس کے کتنے سال کے ذخائر موجود ہیں؟
DAILY MITHAN May 11, 2026