(6 اگست 2026): بولی وڈ اداکارہ ہما قریشی نے حالیہ انٹرویو کے دوران میزبان کے شادی سے متعلق سوال پر دلچسپ ردعمل کا اظہار کر دیا۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ہما قریشی اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کی وجہ سے ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ جہاں انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’بیبی دو ڈے دو‘کے ذریعے پروڈیوسر کے طور پر قدم رکھا ہے، وہیں اداکار اور ایکٹنگ کوچ رچت سنگھ کے ساتھ ان کی دوستی اور شادی کی قیاس آرائیوں کو ہوا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی افواہوں پر ہما قریشی کے مبینہ بوائے فرینڈ کا اہم بیان
انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ہما قریشی نے کہا کہ آپ اور میری والدہ کے پاس ایک ہی جیسے سوالات ہیں، میرے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے کہ شادی کب ہوگی، شادی جب ہونی ہوگی تب ہو جائے گی، ابھی میرے پاس کرنے کو بہت سا کام ہے، یہ سال بہت مصروف ہے اور فی الحال میں صرف اسی پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔
پچھلے دنوں اکتوبر میں شادی ہونے کی افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے رچت سنگھ نے ردعمل میں کہا تھا کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں۔
