حافظ نعیم الرحمان نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی کسی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بننےجا رہی، نظام میں تبدیلی کیلئے اپنے بل بوتے پر سیاسی فورم سے عوام کا مقدمہ لڑیں گے ماضی میں ایسے اتحادوں کا جماعت اسلامی کوفائدے کے بجائے نقصان زیادہ ہوا۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دھرنا طویل اور صبر آزما ہو گا، حکومت کو گھٹنے ٹیکنے کیلئے ہمارے پاس آنا ہو گا ہمیں اسلام آباد مذاکرات کی دعوت ملی ہے، ایسا نہیں ہو سکتا لاہور،کراچی، پشاور میں دھرنے اور اسلام آباد کے بند کمروں میں مذاکرات ہوں۔
اپوزیشن اتحاد بنانے پر اصولی اتفاق ہوگیا، مولانا فضل الرحمان
ان کا کہنا تھا کہ 13ربیع الاول کوملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن کے بعد اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن مارچ کریں گے۔
قبل ازیں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اگلے اور سخت لائحہ عمل کا اعلان کیا۔
امیر جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے میں اب ملک کے تمام اضلاع میں احتجاجی کیمپ لگائے جائیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے 13 ربیع الاول جمعرات کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہرتال کے بعد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ بھی ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ مافیاز نے پہلے چینی درآمد کر کے کھایا اور اب وہ برآمد کر کے کھائیں گے۔ گزشتہ ایک سال میں 62 فیصد آٹے کی قیمت بڑھی۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت سے دھرنا ختم کرنے پر بات نہیں ہوگی بلکہ اس پر بات ہو گی کہ لیوی کا یہ بھتہ ٹیکس کیسے ختم کیا جائے۔
