Preloader

اسلام آباد (23 اگست 2026): سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی اور گوادر کو وفاقی علاقہ قرار دینے کی تجویز انتہائی تباہ کن ہے، مسئلہ یہ ہے کہ آپ نے اختیار اور وسائل سے عوام سے چھین لیے ہیں۔

’ویژن فار پاکستان‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نظام فیل ہوگیا تو یہ حل نکالا جا رہا ہے کہ مزید وسائل مرکزی کر دیں گے، ملک کے وسائل کو سینٹرلائزڈ کرنے سے علاج نہیں ہو سکتا، جو گیڈر سنگھی صوبوں کے ہتھے چڑھ گئی ہے اس کو مرضی سے نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی اور گوادر کو وفاق کا حصہ ہونا چاہیے، خواجہ آصف کی انتظامی یونٹ کی تجویز

اسد عمر نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے طاقتور نظام کی مخالفت کی وجہ سے پیپلز پارٹی کا ذاتی مسئلہ ہے، صوبے کا مسئلہ پیپلزپارٹی کا نہیں بلکہ یہ معاملہ عوام سے جڑا ہوا ہے، مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں پیپلز پارٹی کا نہیں عوام کا نعرہ ہے، یہ سندھ کے عوام کی دل کی آواز ہے، کراچی میں کوئی ایسا شخص نہیں جو کہے مجھے سندھیوں سے نفرت ہے اس لیے الگ کر دیں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی کے شہریوں کا مسئلہ ہے کہ گٹر ابل رہے ہیں یونیورسٹی روڈ نہیں بن رہی، ان کو پانی اور بجلی نہیں ملتی، ان مسائل کا حل چاہیے، آئینی ترمیم کے ذریعے بااختیار مقامی حکومت لائی جائے جس سے مسائل حل ہوں، بلدیاتی نظام کو آئینی تحفظ اور بااختیار بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *