Preloader

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا نے آخری 12 گھنٹے کہاں گزارے اور کن افراد سے رابطے کیے تھے اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میر رضا کیس کی تحقیقاتی کمیٹی نے آخری 12 گھنٹے کی ٹائم لائن مرتب کرلی ہے جس کی تفصیلات منظرعام پر آگئی ہیں۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا آخری 12 گھنٹے سرمایہ کاری اور قرض کےحصول کی کوشش کرتے رہے، 27 جولائی شام 5 بجکر 54 منٹ پر شارع فیصل پر مقتول نے احمد راجہ نامی شخص سے ملاقات کی جس میں 70 سے 80 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری سے متعلق گفتگو کی گئی، رات 7 بجکر 5 منٹ پر بینک کال میں بہن کے نام پر ایک کروڑ قرض منظور ہونے کی اطلاع دی گئی اس سے قبل ایک لون کی درخواست بینک مسترد کرچکا تھا۔

میر رضا کی رات 8 بجکر 23 منٹ پر فاروق محمود نے فون کرکے سرمایہ کاری سے معذرت کرلی، رات 11 بجکر 50 منٹ پر انہوں نے دوست عبدالرزاق کے ساتھ غفار کباب ہاؤس پر کھانا کھایا، رات 12 بجے میر رضا نے صارم سید سے ہنگامی بنیادوں پر تین کروڑ روپے قرض مانگا اور اگلی صبح انتہائی مشکل ہونے کا ذکر کیا گیا جبکہ ان کی گھڑی میں مالی آزادی اور قرض کی ادائیگی سے متعلق دعا بھی موجود ہے۔

یہ پڑھیں: نئی تفتیشی ٹیم خودکشی کے مؤقف کو برقرار رکھنے پر توجہ دے رہی ہے، والدین میر رضا

رات 12 بجکر 23 منٹ پر میر رضا نے گھر پر اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کیا، رات 2 بجکر 42 منٹ پر فیس بک، لنکڈان اور اسنیپ چیک اکاؤنٹ بند کیے گئے، 3 بجکر 10 منٹ پر منگیتر نے متعدد کالز اور میسجز کیے مگر کوئی جواب نہیں دیا گیا جس کے بعد منگیتر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس غائب ہونے پر میسجز میں تشویش کا اظہار کیا۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق رات 3 بجکر 18 منٹ پر میر رضا نے اپنے اکاؤنٹس سے رقم والدین کے اکاؤنٹس میں منتقل کی، 3 بجکر 42 منٹ 18 منٹ پر اپنے اکاؤنٹس سے رقم والدین کے اکاؤنٹس میں منتقل کی، 3 بجکر 42 منٹ پر میر رضا گھر سے اپنی دکان پہنچے اور سیکیورٹی گارڈ کا پستول لے کر نکلے۔

رات 3 بجکر 53 منٹ پر میر رضا پستول کے ساتھ واپس گھ رپہنچے، 4 بجکر 9 منٹ پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گھر سے روانہ ہوئے، 4 بجکر 22 منٹ پر دوران سفر اپنا موبائل فون بند کرکے باہر پھینک دیا، 4 بجکر 35 منٹ پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعے جائے وقوعہ پر قریب پہنچے تین منٹ کے بعد انہیں جائے وقوعہ کی جانب اکیلے جاتے دیکھا گیا جبکہ آخری فوٹیج لاش ملنے کے مقام سے تقریباً 100 سے 150 میٹر فاصلے کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *