لندن میں شدید گرمی کی لہر کے باعث یلو ہیلتھ الرٹ جاری کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے بتایا کہ لندن رواں سال کی پہلی گرمی کی لپیٹ میں ہے۔
ایجنسی کے مطابق لندن میں اگلے ہفتے کے اوائل میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جس کیلئے یلو (yellow) ہیلتھ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جو کل سے نافذ ہوگا۔
ایجنسی نے یہ بھی بتایاکہ رواں ہفتے بھی لندن میں درجہ حرارت بڑھنےکا امکان ہے اور اس دوران موسم خشک اور مطلع صاف ہوسکتا ہے جبکہ ہفتہ کو شدید گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سال برطانیہ میں اب تک کا گرم ترین دن اپریل میں جنوب مغربی لندن کے علاقےکیو گارڈنز میں 26.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا جاچکا ہے جب کہ رواں ماہ مئی میں پارہ32.8 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو چکا ہے جو 1922 میں بھی لندن کے کیمڈن اسکوائر میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔
خیال رہےکہ برطانوی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی یلو الرٹ اس وقت جاری کرتی ہے جب عوام کو خبردار کرنا ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہوتا ہےکہ موسم کے باعث کمزور افراد کو ہیلتھ کیئر سروس کی ضرورت پڑسکتی ہے۔


























Leave a Reply