Skip to content
  • Wednesday, 20 May 2026
  • 7:56 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے غزہ جانیوالے فلوٹیلا کے گرفتار ارکان سے بدسلوکی کی ویڈیو شئیر کردی

حالیہ پوسٹس

  • بھارتی وزیر اعظم مودی کا اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کو ٹافیوں کا تحفہ
  • ذیابیطس جیسے عام مرض سے محفوظ رہنے کا آسان طریقہ
  • جی میل میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
  • خیبرپختونخوا میں بند سی این جی اسٹیشنز کھولنےکیلئے وفاق اور صوبائی حکومت کے مذاکرات کامیاب
  • انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے غزہ جانیوالے فلوٹیلا کے گرفتار ارکان سے بدسلوکی کی ویڈیو شئیر کردی
دنیا

انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے غزہ جانیوالے فلوٹیلا کے گرفتار ارکان سے بدسلوکی کی ویڈیو شئیر کردی

DAILY MITHAN May 20, 2026 0


اسرائیل کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی اتمر بن گویر نے غزہ جانے والے گوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان سے اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کی بدسلوکی کی ویڈیو شیئر کردی۔

بن گویر کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں فلوٹیلا ارکان کو  ہتھکڑیوں میں زمین پر بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے اور  بن گویر کی جانب سے انہیں کہا جارہا ہے کہ ’اسرائیل میں خوش آمدید، یہاں کے مالک ہم ہیں‘۔

ایک اور ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون کارکن کو بن گویر کے سامنے ’فری فلسطین‘ کا نعرہ لگانے پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

بن گویر نے ویڈیو میں کہا کہ ’یہ لوگ ہیرو بن رہے تھے، اب ان کی حالت دیکھیں۔ یہ کوئی ہیرو نہیں بلکہ دہشت گردی کے حامی ہیں‘۔ بن گویر  نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ ان کارکنان کو زیادہ طویل عرصے تک قید میں رکھا جائے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ جانے والے فلوٹیلا کے کم از کم 87 کارکنان نے اسرائیلی حراست اور مبینہ بدسلوکی کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب اٹلی نے فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور فلوٹیلا کے ارکان کو غیر قانونی طور پر حراست میں لینے اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی شدید مذمت کی ہے اور اسرائیل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اطالوی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی نے اس واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر بن گویر کی ویڈیوز ناقابلِ قبول ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ فلوٹیلا کے ارکان جن میں کئی اطالوی شہری بھی شامل ہیں کے ساتھ اس طرح کا سلوک انسانی وقار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اطالوی حکومت اعلیٰ ترین سطح پر فوری اقدامات کر رہی ہے تاکہ زیرِ حراست اطالوی شہریوں کی فوری رہائی یقینی بنائی جا سکے۔

اطالوی وزیرِ اعظم نے مطالبہ کیا کہ فلوٹیلا کے ارکان  کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر معافی مانگی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان وجوہات کی بنا پر وزارتِ خارجہ اسرائیلی سفیر کو طلب کرے گی تاکہ اس معاملے پر باضابطہ وضاحت طلب کی جا سکے۔

اس سے قبل اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل 430 رضاکاروں کو اسرائیل منتقل کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق زیرِ حراست رضاکاروں کو قونصلر نمائندوں سے ملاقات کی اجازت دی جائے گی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
دنیا
بھارتی وزیر اعظم مودی کا اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کو ٹافیوں کا تحفہ
DAILY MITHAN May 20, 2026
دنیا
7 سالہ بچہ لفٹ میں پھنس کر دم گھٹنے سے ہلاک
DAILY MITHAN May 20, 2026
دنیا
امریکی وزیر خزانہ کو دورہ چین میں ہزیمت کا سامنا، سکیورٹی اہلکاروں نے روک لیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
دنیا
ڈیموکریٹک رکن کانگریس نے ایران جنگ پر سوالات کرکے کمانڈر سینٹرل کمان کو لاجواب کردیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
دنیا
امریکا نے یورپ میں تعینات بریگیڈ کومبیٹ ٹیمز کی تعداد کم کردی
DAILY MITHAN May 20, 2026
دنیا
مودی آزاد عالمی میڈیا کا سامنا کیوں نہیں کرتے؟ ناروے میں خاتون صحافی نےبھارتی وزیر اعظم کو آئینہ دکھا دیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
دنیا
ایران کا عظیم اور با اثر طاقت کے طور پر ابھرنا براہ راست آبادی میں اضافے سے جڑا ہے: سپریم لیڈر
DAILY MITHAN May 20, 2026
دنیا
نیویارک میں خاتون کھلے مین ہول میں گرنے سے ہلاک
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
ٹرمپ کے دورہ چین کے چند روز بعد روسی صدر پیوٹن بھی چین پہنچ گئے
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
نفسیاتی مسائل کے باعث اسرائیلی فوج چھوڑنے والے اہلکاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
بھارتی سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت دے دی
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
منگنی کی تقریب میں شرکت کیلئے جانیوالی بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 13 افراد ہلاک
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
بھارتی عدالت نے مدھیہ پردیش کی تاریخی مسجدکو مندر قرار دیدیا
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
ایران نے نیک نیتی سے مذاکرات نہ کیے تو صدر ٹرمپ ضروری فیصلہ کریں گے: نائب ترجمان وائٹ ہاؤس
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
ٹرمپ کی ایران کا نام و نشان مٹانے کی دھمکی، عالمی منڈیاں لرز اٹھیں
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
اسلاموفوبیا امریکا بھر میں مسلم کمیونٹی کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے: ظہران ممدانی
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
امریکا نے بھارت کیلئے اپاچی ہیلی کاپٹر سپورٹ سروسز اور آلات کی منظوری دے دی
DAILY MITHAN May 19, 2026
دنیا
رواں برس خطبہ حج مسجد نبوی ﷺکے امام و خطیب شیخ علی الحذیفی دیں گے
DAILY MITHAN May 18, 2026
دنیا
ایران جنگ کے باعث امریکی میزائل ذخائر متاثر، پینٹاگون نے 10 ہزار میزائل خریدنے کا معاہدہ کرلیا
DAILY MITHAN May 18, 2026
دنیا
یو اے ای میں بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے نئے قانون کا نفاذ
DAILY MITHAN May 18, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خیبرپختونخوا میں بند سی این جی اسٹیشنز کھولنےکیلئے وفاق اور صوبائی حکومت کے مذاکرات کامیاب
DAILY MITHAN May 20, 2026
پاکستان
سی پیک فیز 2 کا آغاز ہوچکا، وزیراعظم 23 سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN May 20, 2026
پاکستان
کراچی میں تاجر کو زدوکوب کرنے کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اےکو عہدے سے ہٹا دیا گیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
پاکستان
ثنا یوسف قتل کیس کا فیصلہ آگیا، ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنادی گئی
DAILY MITHAN May 19, 2026