Skip to content
  • Wednesday, 20 May 2026
  • 9:03 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ذیابیطس جیسے عام مرض سے محفوظ رہنے کا آسان طریقہ

حالیہ پوسٹس

  • منشیات کیس میں گرفتار پنکی کی جعلی شناختی کارڈ بنانےکی کوشش پکڑی گئی
  • بھارتی وزیر اعظم مودی کا اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کو ٹافیوں کا تحفہ
  • ذیابیطس جیسے عام مرض سے محفوظ رہنے کا آسان طریقہ
  • جی میل میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
  • خیبرپختونخوا میں بند سی این جی اسٹیشنز کھولنےکیلئے وفاق اور صوبائی حکومت کے مذاکرات کامیاب
Headline تازہ ترین

ذیابیطس جیسے عام مرض سے محفوظ رہنے کا آسان طریقہ

DAILY MITHAN May 20, 2026 0


ذیابیطس جیسے عام مرض سے محفوظ رہنے کا آسان طریقہ

یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی / فائل فوٹو

ذیابیطس ٹائپ 2 ایسی بیماری ہے جس کے دوران لبلبہ مناسب مقدار میں انسولین نہیں بناتا یا انسولین کو درست طریقے سے استعمال نہیں کر پاتا۔

اس کے نتیجے میں بلڈ شوگر کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا ہے جس سے وقت گزرنے کے ساتھ اعضا کو نقصان پہنچتا ہے۔

اگر بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول نہ کیا جائے تو امراض قلب، بینائی سے محرومی، اعصاب اور اعضا کو نقصان پہنچنے سمیت دیگر پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تاہم اگر آپ ذیابیطس جیسے دائمی مرض سے خود کو ہمیشہ محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو ایک غذائی پلان اس حوالے سے بہترین ثابت ہوتا ہے۔

جی ہاں اگر Mediterranean ڈائٹ کو معمول بنا لیا جائے تو اس دائمی مرض سے خود کو محفوظ رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

جرنل Annals of Internal Medicine میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ بحیرہ روم کے خطے کے رہائشیوں کی غذا کو معمول بنانے سے ذیابیطس ٹائپ سے متاثر ہونے کا خطرہ 31 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

اسپین، یونان، اٹلی اور فرانس جیسے ممالک کے شہریوں کی یہ عام غذا پھلوں، سبزیوں، اجناس، گریوں، مچھلی، زیتون کے تیل وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہے (سرخ گوشت کا استعمال بہت کم کیا جاتا ہے)۔

اس تحقیق میں شامل افراد کو ایک کلینیکل ٹرائل کا حصہ بنایا گیا اور دریافت ہوا کہ Mediterranean ڈائٹ ذیابیطس سے بچانے کے لیے بہترین ہوتی ہے۔

اس تحقیق میں 55 سے 75 سال کی عمر کے 4746 افراد کو شامل کیا گیا۔

یہ سب موٹاپے یا زیادہ جسمانی وزن کے مالک تھے مگر تحقیق کے آغاز میں ذیابیطس یا امراض قلب کے شکار نہیں تھے۔

اس کے بعد ان افراد کی صحت کا جائزہ 6 سال تک لیا گیا اور دیکھا گیا کہ Mediterranean ڈائٹ کے استعمال سے ذیابیطس سے کس حد تک تحفظ ملتا ہے۔

ان افراد کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا اور ایک گروپ کو محدود کیلوریز پر مشتمل Mediterranean ڈائٹ کا استعمال کرایا گیا جبکہ معتدل جسمانی سرگرمیوں کو اپنانے کی ہدایت کی گئی۔

دوسرے گروپ کو روایتی Mediterranean ڈائٹ استعمال کرائی گئی اور کیلوریز کو محدود نہیں کیا گیا اور نہ ہی ورزش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ پہلے گروپ میں ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ 31 فیصد تک گھٹ گیا جبکہ ان کے جسمانی وزن اور توند کی چربی میں بھی زیادہ کمی آئی۔

اس سے قبل نومبر 2023 میں برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ چہل قدمی خاص طور پر تیز رفتاری سے چلنے کی عادت ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ تیز رفتاری سے چہل قدمی سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ لگ بھگ 40 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

اس تحقیق میں 1999 سے 2022 کے دوران ہونے والے تحقیقی کام کا تجزیہ کیا گیا۔

اس تحقیقی کام میں چہل قدمی کی رفتار اور ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کے خطرے کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا تھا۔

بعد ازاں محققین نے مختلف افراد میں چہل قدمی کی کم، معتدل اور زیادہ رفتار کے اثرات کی جانچ پڑتال کی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ عام رفتار (2 میل فی گھنٹہ سے کم رفتار) سے چہل قدمی کرنے سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ 15 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

اسی طرح معتدل (2 سے 3 میل فی گھنٹہ) رفتار سے چلنے سے اس دائمی مرض کا خطرہ 24 فیصد تک گھٹ جاتا ہے۔

اس کے مقابلے میں تیز رفتاری (3 سے 4 میل فی گھنٹہ) سے چہل قدمی کرنے کے عادی افراد میں ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ 39 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

تحقیق میں چہل قدمی سے ذیابیطس کے خطرے میں کمی آنے کی وجوہات بیان نہیں کی گئیں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
منشیات کیس میں گرفتار پنکی کی جعلی شناختی کارڈ بنانےکی کوشش پکڑی گئی
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
جی میل میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
وہ منفرد عمارت جسے تعمیراتی عجوبہ قرار دیا جاتا ہے
DAILY MITHAN May 20, 2026
تازہ ترین
بجٹ مذاکرات پر حکومت اور آئی ایم ایف کی بات چیت جاری، آئی ایم ایف کی پیٹرولیم لیوی ہدف میں 18 فیصد اضافےکی سفارش
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
’60 سال کا ہوگیا ہوں لیکن لڑنا نہیں بھولا’، سلمان خان فوٹو گرافرز پر برہم
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی کیس کی تحقیقات جاری، ساؤتھ زون کے 20 پولیس اہلکار زون بدر
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
آسک یوٹیوب نامی اے آئی سرچ فیچر صارفین کیلئے متعارف
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
گوگل کا سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر متعدد نئے اے آئی ٹولز متعارف کرانے کا اعلان
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا میں ہوٹل نے کیک کاٹنے کے 30 ہزار روپے سے زائد چارج کرلیے
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی تمام کشتیاں تحویل میں لے لیں، 430 رضاکار گرفتار
DAILY MITHAN May 20, 2026
تازہ ترین
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی 24 گھنٹے کے اندر دوسری بار ایران کے دورے پر روانہ
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
تبدیلی سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری کیلئے سوچنا ہوگا: شان مسعود
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
اوکاڑہ میں بیوی نے 3 افراد کے ساتھ ملکر شوہر کو قتل کردیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
رشتے میں جلدی کرنے کے بجائے صبر اور صحیح شخص سے شادی کرنا بہتر ہے: سارہ علی خان
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
شان مسعود بنگلادیش کیخلاف شکست سے دل برداشتہ، مستعفی ہونے کا امکان
DAILY MITHAN May 20, 2026
تازہ ترین
پنجاب کو پختونخوا کیلئے آٹے اور گندم کی ترسیل میں رکاوٹیں فوری دور کرنےکی ہدایت
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
جب ایک ڈرائیور نے گاڑی کو جھیل میں چلانے کی کوشش کی، ویڈیو وائرل
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
نالے میں گرکر شہری کی ہلاکت، ٹی ایم سی اورنگی ذمہ دار قرار، اہلخانہ کو ڈیڑھ کروڑ ادا کرنے کا حکم
DAILY MITHAN May 20, 2026
Headline تازہ ترین
بی بی سی اردو کی تصویر کو شریف خاندان سے جوڑنے والا دعویٰ غلط ہے
DAILY MITHAN May 20, 2026
تازہ ترین
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی آنکھ کی بیماری کا شکار ہوگئے
DAILY MITHAN May 20, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خیبرپختونخوا میں بند سی این جی اسٹیشنز کھولنےکیلئے وفاق اور صوبائی حکومت کے مذاکرات کامیاب
DAILY MITHAN May 20, 2026
پاکستان
سی پیک فیز 2 کا آغاز ہوچکا، وزیراعظم 23 سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے: اسحاق ڈار
DAILY MITHAN May 20, 2026
پاکستان
کراچی میں تاجر کو زدوکوب کرنے کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اےکو عہدے سے ہٹا دیا گیا
DAILY MITHAN May 20, 2026
پاکستان
ثنا یوسف قتل کیس کا فیصلہ آگیا، ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنادی گئی
DAILY MITHAN May 19, 2026