Preloader

پشاور (2 اگست 2026): سوات میں تھانہ کبل کے مرکزی دروازے کے قریب خودکش دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد شہید اور 18 زخمی ہوگئے۔

خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش تھا جس سے تھانے کبل کے دروازے کو جزوی نقصان بھی پہنچا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلیے جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سوات پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی زیرِ قیادت جائے وقوعہ پر موجود ہے اور علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی سرکوبی کیلیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، دھماکے میں شہدا اور زخمیوں کو سنٹرل اسپتال سوات منتقل کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور کا سر مل گیا ہے جبکہ ابتدائی تحقیقات حملہ آور کے افغانی ہونے کی نشان دہی کر رہی ہیں۔

ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ سہولتکاروں کی گرفتاری کیلیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی نوعیت کا پتا لگانے میں مصروف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے میں ملوث عناصر کا پتا لگا کر ان کو منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *