بالی ووڈ اداکارہ کیرتی کلہاری سائبر فراڈ کا شکار ہوکر لاکھوں روپے سے محروم ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کیرتی کلہاری کے کریڈٹ کارڈ تک رسائی حاصل کرکے سائبر کرمنلز نے تقریباً ڈھائی لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن کرلیں۔
واقعہ ممبئی میں پیش آیا جس نے ڈیجیٹل مالیاتی فراڈ کے بڑھتے ہوئے خطرے کو اجاگر کیا ہے۔
نامعلوم سائبر کرمنلز چند منٹوں کے اندر اداکارہ کے موبائل فون اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات تک رسائی حاصل کی اور اس سے متعدد ٹرانزیکشن کرلیں۔
کیرتی کلہاری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا پاس ورڈ، او ٹی پی یا بینکنگ کی کوئی بھی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہیں کی ہیں۔
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
اداکارہ نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کروادیا جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سائبر کرمنلز ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے لیے فشنگ لنکس، جعلی کسٹمر کیئر نمبرز کا استعمال کرتے ہیں، کئی حالیہ واقعات میں متاثرین لنکس پر کلک کرکے یا ایپس کے استعمال سے سائبر فراڈ کا شکار ہوئے ہیں۔
