Skip to content
  • Wednesday, 3 June 2026
  • 8:47 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • بنگلادیش کو ورلڈکپ سے باہر کرنے کا معاملہ، بھارتی صحافی بی سی سی آئی اور آئی سی سی پر برس پڑی

حالیہ پوسٹس

  • امریکا کیوں ایران سے ڈیل کی بھیک مانگ رہا ہے؟ امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کے وزیرخارجہ سے سخت سوالات
  • فیفا ورلڈکپ 2026 میں1248 کھلاڑیوں کی شمولیت، ایونٹ تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ بن گیا
  • صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا، شہری رُل گئے
  • سندھ، پنجاب اور پختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں،طوفان اور بارش، 20 سے زائد افراد زخمی
Headline تازہ ترین

بنگلادیش کو ورلڈکپ سے باہر کرنے کا معاملہ، بھارتی صحافی بی سی سی آئی اور آئی سی سی پر برس پڑی

DAILY MITHAN Jan 28, 2026 0


بنگلادیش کو ورلڈکپ سے باہر کرنے کا معاملہ، بھارتی صحافی بی سی سی آئی اور آئی سی سی پر برس پڑی

ورلڈکپ کا موجودہ معاملہ نہایت ہی بھونڈے انداز میں ہینڈل کیا گیا، اگر آئی سی سی کی جگہ کوئی سنجیدہ اسپورٹس باڈی ہوتی تو اسے اندازہ ہوتا کہ معاملہ مس ہینڈل ہوا ہے: بھارتی صحافی۔ فوٹو فائل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے باہر ہو جانے اور  پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے ارادے پر بھارتی صحافی شاردا اگرا نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی پر کڑی تنقید کی ہے۔

شاردا اگرا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کا دفتر بی سی سی آئی کا دبئی آفس بن چکا ہے لہٰذا اب آئی سی سی وہی کرتا ہے جو بی سی سی آئی چاہتا ہے، آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بھی یہی نظر آیا۔

بھارتی صحافی نے کہا کہ ورلڈ کپ کا موجودہ معاملہ نہایت ہی بھونڈے انداز میں ہینڈل کیا گیا اور موجودہ حالات میں آئی سی سی کی اپنی ساکھ کافی متاثر ہوچکی ہے، یہ سارا معاملہ اس وقت ہوا جب ایک بنگلا دیشی کھلاڑی کو آئی پی ایل سے نکالا گیا اور پاکستان کا اس معاملہ میں پڑنا ماضی میں بھارت کے رویے کا جواب ہو سکتا ہے۔

شاردا اگرا کا کہنا تھا کہ مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنا سیاسی فیصلہ تھا اور بی سی سی آئی بھارت کے حکمرانوں سے جڑی ہوئی ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارتی ٹیم کو کس نے پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ ملانے سے روکا یہ آج تک کوئی نہیں جانتا۔

بھارتی صحافی نے کہا کہ پاکستان کے ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے پر آئی سی سی کو شدید نقصان ہوگا، پاکستان کی اہمیت اس لیے ہے کہ پاک بھارت میچ سے بہت زیادہ پیسہ بنتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے موجودہ بحران کی وجہ بھارت کا آئی سی سی اور دیگر بورڈز پر اثر انداز ہونا بھی ہے، جب بنگلا دیش کو بھارت جانے سے مسئلہ ہوا تو آئی سی سی کو ٹورنامنٹ کے قوانین یاد آگئے۔

شاردا اگرا نے کہا کہ آج جو حالات ہیں اس کی وجہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کی مالی قوت ہے، جے شاہ نے آئی سی سی کا چیئرمین بننے کے بعد ایک بھارتی کو ہی سی سی او لگایا، اگر ان کی جگہ کسی اور ملک کا سی ای او ہوتا تو وہ موجودہ صورتحال کو مختلف انداز میں ہینڈل کرتا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک مشترکہ ثقافت کا موقع ہونے کے بجائے سیاسی لڑائی کا مرکز بن چکا ہے جس میں بھارت کرکٹ سے پڑوسیوں کو جواب دے رہا ہے، بنگلا دیش کو بھارت کی طرح سہولت اس لیے نہیں ملی کیونکہ اس کا اثر و رسوخ نہیں ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے بھارتی صحافی نے کہا کہ آئی سی سی اب ایک سنجیدہ اسپورٹس باڈی نہیں رہی، اگر آئی سی سی کی جگہ کوئی سنجیدہ اسپورٹس باڈی ہوتی تو اسے اندازہ ہوتا کہ معاملہ مس ہینڈل ہوا ہے۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاردا اگرا نے کہا کہ اس تمام صورتحال سے یوں لگتا ہے کہ بات ایک ایونٹ کو اسپورٹس ایونٹ کے طور پر کرانے کے لیے نہیں ہو رہی، یہاں آئی سی سی نے کروڑوں افراد کی نمائندہ ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈز بی سی سی آئی کے سہولت کار بننے ہوئے ہیں، اگر بنگلا دیش کا مطالبہ تسلیم کرلیا جاتا تو بی سی سی آئی کی انا کو ٹھیس پہنچتی۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
فیفا ورلڈکپ 2026 میں1248 کھلاڑیوں کی شمولیت، ایونٹ تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ بن گیا
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہوسکا، شہری رُل گئے
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ، پنجاب اور پختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں،طوفان اور بارش، 20 سے زائد افراد زخمی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
سپریم کورٹ نے نشے کی حالت کو بنیاد بناکر مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست مسترد کر دی
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
تازہ ترین
وفاقی بجٹ پر پیپلز پارٹی کے خدشات دور کرنے کیلئے حکومت اور پی پی پی کے مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی نوجوان مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کے عشق میں لائن آف کنٹرول کے پار پہنچ گیا
DAILY MITHAN Jun 3, 2026
Headline تازہ ترین
اے این پی نے سوشل میڈیا پر مذہبی اشتعال انگیز مہم کیخلاف این سی سی آئی اے میں درخواست جمع کرادی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی ڈرگ والی پر ڈرامہ بنانےکا اعلان کیا گیا، اس موضوع پر فلم بننی چاہیے تھی: عظمیٰ بخاری
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال کے منفی اثرات، پاکستان میں 70 سے 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری کے فیصلےمؤخرکردیے
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 17 دہشتگرد ہلاک
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
رات گئے تک جاگنے کی عادت کا نیا اثر دریافت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی، 40 منٹ تک جاری رہی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
میٹا کے اے آئی سپورٹ چیٹ بوٹ نے ہیکرز کیلئے انسٹا گرام اکاؤنٹس کو ہیک کرنا بہت آسان بنا دیا
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
آپ بجٹ کیوں پاس کررہے ہیں؟ پہلے عمران خان سے ملاقات کرائیں، پختونخواکا بجٹ پاس کرنےکی بات پر علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
صرف پیپلزپارٹی ملک کے معاشی مسائل حل کرسکتی ہے، بلاول بھٹو زرداری
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
میٹا نے دنیا بھر میں کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کیلئے سخت پابندیوں کا اطلاق کر دیا
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
فٹبال ورلڈکپ 2026 کا فاتح کون ہوگا؟ ایک سپر کمپیوٹر کی پیشگوئی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
تازہ ترین
کوہستان کریشن اسکینڈل، نیب نے 6 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالےکر دیے
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جب تک عمران خان کا نیا پیغام نہیں آتا، میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا: سہیل آفریدی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
پنجاب بھر کے مدارس ایک ہی رجسٹریشن نظام کے تحت لانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
لبنان پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: پاکستان کی سخت مذمت
DAILY MITHAN Jun 2, 2026
پاکستان
گھوٹکی اور کشمور میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 3 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Jun 2, 2026