تازہ ترین
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2027 کے لیے معاہدے مکمل کر لیےکراچی: بلوچ کالونی میں گرنے والی عمارت کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی’آٹا 8 روپے فی کلو سستا فروخت کیا جائے گا‘ججز پر تنقید کرنے والے ہو جائیں خبرداررات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیاگجرات کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر دوبارہ فرد جرم عائدسندھ حکومت کا این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک‘ ماربل سٹی کی تعمیر کا اعلانکراچی: بلوچ کالونی کے قریب دو ہفتے قبل بننے والی 6 منزلہ عمارت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمیسعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2027 کے لیے معاہدے مکمل کر لیےکراچی: بلوچ کالونی میں گرنے والی عمارت کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی’آٹا 8 روپے فی کلو سستا فروخت کیا جائے گا‘ججز پر تنقید کرنے والے ہو جائیں خبرداررات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیاگجرات کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر دوبارہ فرد جرم عائدسندھ حکومت کا این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک‘ ماربل سٹی کی تعمیر کا اعلانکراچی: بلوچ کالونی کے قریب دو ہفتے قبل بننے والی 6 منزلہ عمارت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
سیاست

آبادی بڑھائیں۔۔ ملک بچائیں، مجتبیٰ خامنہ ای کا ایرانی قوم کو پیغام

سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی قوم کو آبادی بڑھانے کا پیغام دے دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر نے پیغام میں کہا کہ مضبوط اور ترقی یافتہ ایران کے لیے نوجوان آبادی میں اضافہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی آبادی پالیسی کے نتیجے میں پیدا ہونے والی خامیوں کا ازالہ ضروری ہے، کم عمری میں شادی کی حوصلہ افزائی، بچوں کی پیدائش میں اضافہ اور خاندانی ثقافت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم کو نئی اسلامی تہذیب کےقیام میں اپنا کردارادا کرنا ہو گا۔

مزاحمت

ایرانی رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ثقافت، سیاست، معیشت اور سیکیورٹی میں باہمی ربط اورتوازن کی ضرورت ہے۔ مؤثر اور ٹھوس فیصلوں کے لیے واضح لائحہ عمل ناگزیر ہے۔

اُنہوں نے کا کہ آبنائے ہرمز میں مؤثر کنٹرول کے ذریعے قومی وعلاقائی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ پائیدار مفادات کی بنیاد پر ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات مستحکم کیے جائیں۔

مزاحمت کے نتیجے میں دشمن کی بڑھتی مایوسی کھل کر سامنے آگئی، ایرانی قوم اور محاذ مزاحمت کیلئے طے شدہ شرائط پر سختی سے عمل کیا جائے۔

Source: پاکستان