تازہ ترین
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2027 کے لیے معاہدے مکمل کر لیےکراچی: بلوچ کالونی میں گرنے والی عمارت کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی’آٹا 8 روپے فی کلو سستا فروخت کیا جائے گا‘ججز پر تنقید کرنے والے ہو جائیں خبرداررات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیاگجرات کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر دوبارہ فرد جرم عائدسندھ حکومت کا این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک‘ ماربل سٹی کی تعمیر کا اعلانکراچی: بلوچ کالونی کے قریب دو ہفتے قبل بننے والی 6 منزلہ عمارت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمیسعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2027 کے لیے معاہدے مکمل کر لیےکراچی: بلوچ کالونی میں گرنے والی عمارت کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی’آٹا 8 روپے فی کلو سستا فروخت کیا جائے گا‘ججز پر تنقید کرنے والے ہو جائیں خبرداررات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیاگجرات کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر دوبارہ فرد جرم عائدسندھ حکومت کا این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک‘ ماربل سٹی کی تعمیر کا اعلانکراچی: بلوچ کالونی کے قریب دو ہفتے قبل بننے والی 6 منزلہ عمارت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
تازہ ترین

پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کے بال ٹیمپرنگ سے متعلق الزامات مسترد کردیے

سڈنی(13 نومبر 2026): آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ساتھی کھلاڑی عثمان خواجہ کی جانب سے سنگین الزامات کو سرے سے مسترد کر دیا۔

آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ساتھی کھلاڑی عثمان خواجہ کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر لگائے گئے سنگین الزامات کو سرے سے مسترد کر دیا ہے، جب کہ دوسری جانب ڈیوڈ وارنر نے عثمان خواجہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پیٹ کمنز کے مؤقف پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

پیٹ کمنز نے اپنے بیان میں عثمان خواجہ کے اس دعوے کو ’سو فیصد غلط، بکواس اور بے بنیاد‘ قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ 2018 کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کا پوری آسٹریلوی ٹیم کو علم تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ سینڈ پیپر کے استعمال سے متعلق کسی بھی منصوبے کا حصہ نہیں تھے اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی ماسٹر پلان یا ٹیم میٹنگ ہوئی تھی۔

پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ عثمان خواجہ ایسے انسان ہیں کہ اگر انہیں اس معاملے کا علم ہوتا تو وہ اسے ضرور روکتے، اس لیے ان کے ان الزامات سے انہیں شدید حیرت اور صدمہ پہنچا ہے۔

آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ عثمان خواجہ کی کتاب میں لگائے گئے بعض الزامات ممکنہ طور پر ہتک آمیز ہیں، تاہم فی الحال ان کے خلاف کسی قانونی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ رواں ہفتے ان کی عثمان خواجہ سے بات بھی ہوئی ہے اور وہ باہمی تعلقات میں تبدیلی کے حوالے سے غور کر رہے ہیں کیونکہ انہیں ایک دوست سے ایسی باتوں کی ہرگز توقع نہیں تھی۔

پیٹ کمنز کے مطابق اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کو دی گئی سزائیں ضرورت سے زیادہ سخت تھیں، لیکن آٹھ سال پرانے واقعے کو دوبارہ اچھالنے سے کھلاڑیوں اور ان کے اہل خانہ پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ عثمان خواجہ کے ان الزامات نے ان سمیت کئی افراد کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے، دوست ایک دوسرے کی زندگی کے معاملے میں اتنے لاپرواہ نہیں ہوتے۔

بال ٹیمپرنگ کیس: کرکٹ آسٹریلیا کا دوٹوک مؤقف سامنے آ گیا

دوسری جانب 2018 کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں سزا کا سامنا کرنے والے تجربہ کار آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے پیٹ کمنز کی پریس کانفرنس کے فوراً بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان خواجہ نے اپنی کتاب میں جو کچھ لکھا ہے وہ بالکل سچ ہے اور وہ اس کے ساتھ مکمل طور پر کھڑے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر نے کمنز کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ پیٹ کمنز اپنی پریس کانفرنس کے لیے پوری تیاری کے ساتھ آئے تھے اور انہوں نے ایسا محسوس ہوا کہ کپتان نے عثمان خواجہ کو “بس کے نیچے پھینک دیا” ہے۔

 وارنر نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین کھلاڑی اس واقعے کی بہت بڑی قیمت چکاسکے ہیں اور انہوں نے خود پچھلے آٹھ سالوں سے اس موضوع پر لب کشائی نہیں کی تھی۔

Source: پاکستان