تازہ ترین
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2027 کے لیے معاہدے مکمل کر لیےکراچی: بلوچ کالونی میں گرنے والی عمارت کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی’آٹا 8 روپے فی کلو سستا فروخت کیا جائے گا‘ججز پر تنقید کرنے والے ہو جائیں خبرداررات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیاگجرات کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر دوبارہ فرد جرم عائدسندھ حکومت کا این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک‘ ماربل سٹی کی تعمیر کا اعلانکراچی: بلوچ کالونی کے قریب دو ہفتے قبل بننے والی 6 منزلہ عمارت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمیسعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2027 کے لیے معاہدے مکمل کر لیےکراچی: بلوچ کالونی میں گرنے والی عمارت کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی’آٹا 8 روپے فی کلو سستا فروخت کیا جائے گا‘ججز پر تنقید کرنے والے ہو جائیں خبرداررات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیاگجرات کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر دوبارہ فرد جرم عائدسندھ حکومت کا این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک‘ ماربل سٹی کی تعمیر کا اعلانکراچی: بلوچ کالونی کے قریب دو ہفتے قبل بننے والی 6 منزلہ عمارت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
کھیل

شبھمن گل نے محمد سراج کو ٹیم سے باہر رکھنے کی وجہ بتادی

حیدرآباد: نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں حیدرآبادی فاسٹ بولر محمد سراج کو ہندوستانی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں شامل نہ کرنے کے فیصلے پر جاری بحث کے درمیان کپتان شبھمن گل نے خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شبھمن گل کا کہنا تھا کہ محمد سراج کو ٹیم سے باہر رکھنا ان کے لئے بھی مشکل فیصلہ تھا، تاہم کھلاڑیوں کا انتخاب ان کی موجودہ فارم اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق کیا گیا۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس سے میں شبھمن گل کا کہنا تھا کہ محمد سراج ان کے اچھے دوست ہیں اور وہ ایک طویل عرصے سے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ میچ سے قبل انہوں نے خود سراج سے بات کرکے انہیں ٹیم کے فیصلے سے واقف کروایا تھا۔ سراج نے بھی اس فیصلے کی وجہ کو سمجھ لیا تھا۔

آئی ایل ٹی 20: بابر اعظم نے دھواں دار بیٹنگ سے ٹیم کو فتح دلادی

رپورٹس کے مطابق گل نے کہا کہ ہر کھلاڑی کے کیریئر میں ایسا مرحلہ آتا ہے جب وہ اپنی بہترین فارم میں نہیں ہوتا۔ سراج ایک بہترین بولر ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ اس مرحلے سے مضبوط واپسی کریں گے۔

Source: پاکستان