تازہ ترین
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2027 کے لیے معاہدے مکمل کر لیےکراچی: بلوچ کالونی میں گرنے والی عمارت کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی’آٹا 8 روپے فی کلو سستا فروخت کیا جائے گا‘ججز پر تنقید کرنے والے ہو جائیں خبرداررات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیاگجرات کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر دوبارہ فرد جرم عائدسندھ حکومت کا این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک‘ ماربل سٹی کی تعمیر کا اعلانکراچی: بلوچ کالونی کے قریب دو ہفتے قبل بننے والی 6 منزلہ عمارت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمیسعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2027 کے لیے معاہدے مکمل کر لیےکراچی: بلوچ کالونی میں گرنے والی عمارت کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی’آٹا 8 روپے فی کلو سستا فروخت کیا جائے گا‘ججز پر تنقید کرنے والے ہو جائیں خبرداررات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیاگجرات کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر دوبارہ فرد جرم عائدسندھ حکومت کا این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک‘ ماربل سٹی کی تعمیر کا اعلانکراچی: بلوچ کالونی کے قریب دو ہفتے قبل بننے والی 6 منزلہ عمارت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
تازہ ترین

پیٹ کمنز کی کپتانی پر مکمل اعتماد ہے: کرکٹ آسٹریلیا

سڈنی: پیٹ کمنز کو آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کی قیاس آرائیوں پر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر پیٹ کمنز کی بطور کپتان متفقہ حمایت کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ڈیوڈ بون اور چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ کی پیٹ کمنز سے اجلاس سے قبل ملاقات ہوئی جس میں مختلف معاملات پر غور کیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ڈیوڈ بون نے کہا کہ پیٹ کمنز اور آسٹریلوی ٹیم کے دیگر لیڈرز نے گزشتہ 8 سال میں ٹیم کے کلچر کو فروغ دیا، 2018ئ کے جنوبی افریقا دورے کے واقعات سے متاثر تمام افراد کے لیے تشویش ہے، اس دورے کے واقعات کا جائزہ لینے کے لیے آزاد فورم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف کو آزاد فورم میں اپنے تجربات بیان کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ آزاد فورم میں مشکل گفتگو ہو گی لیکن یہ وقت کی ضرورت ہے، آزاد فورم کی کارروائی میں 100 فیصد حصہ لوں گا، آسٹریلیا کی کپتانی بہت بڑی ذمے داری ہے جسے کبھی معمولی نہیں سمجھا، ہمیشہ اہمیت دی ہے۔

سینڈ پیپر اسکینڈل: پیٹ کمنز کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی

کمنز کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو نے مجھ سے رابطہ کیا ہے جس پر ان کا مشکور ہوں۔

Source: پاکستان