تازہ ترین
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2027 کے لیے معاہدے مکمل کر لیےکراچی: بلوچ کالونی میں گرنے والی عمارت کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی’آٹا 8 روپے فی کلو سستا فروخت کیا جائے گا‘ججز پر تنقید کرنے والے ہو جائیں خبرداررات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیاگجرات کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر دوبارہ فرد جرم عائدسندھ حکومت کا این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک‘ ماربل سٹی کی تعمیر کا اعلانکراچی: بلوچ کالونی کے قریب دو ہفتے قبل بننے والی 6 منزلہ عمارت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمیسعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2027 کے لیے معاہدے مکمل کر لیےکراچی: بلوچ کالونی میں گرنے والی عمارت کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی’آٹا 8 روپے فی کلو سستا فروخت کیا جائے گا‘ججز پر تنقید کرنے والے ہو جائیں خبرداررات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیاگجرات کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر دوبارہ فرد جرم عائدسندھ حکومت کا این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک‘ ماربل سٹی کی تعمیر کا اعلانکراچی: بلوچ کالونی کے قریب دو ہفتے قبل بننے والی 6 منزلہ عمارت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
تازہ ترین

ججز پر تنقید کرنے والے ہو جائیں خبردار

(21 نومبر 2026): نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے معزز ججز کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو خبردار کر دیا۔

ڈی جی این سی سی آئی اے علی ناصر رضوی نے ای کچہری کے دوران عدلیہ مخالف مہم اور ججز کے خلاف گفتگو پر متنبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے متعلق پروپیگنڈا نہیں کرنا چاہیے۔

علی ناصر رضوی نے واضح کیا کہ عدلیہ سے متعلق کسی کو بھی پروپیگنڈا کرنے کی اجازت نہیں، کوئی معزز جج کے خلاف اٹھ کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیسے لگا سکتا ہے؟ پیکا ایکٹ کے تحت ججز مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ عدلیہ مخالف بات کرنے والوں کے خلاف 100 فیصد کارروائی یقینی بنائیں گے، ججز کی جانب سے کچھ آئے اور ان کے خلاف ٹرولنگ شروع ہو جائے یہ کیسے ممکن ہے؟ چاہے کسی بھی شعبے سے تعلق ہو اب ججز پر تنقید کرنے پر کارروائی ہوگی۔

Source: پاکستان