تازہ ترین
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2027 کے لیے معاہدے مکمل کر لیےکراچی: بلوچ کالونی میں گرنے والی عمارت کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی’آٹا 8 روپے فی کلو سستا فروخت کیا جائے گا‘ججز پر تنقید کرنے والے ہو جائیں خبرداررات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیاگجرات کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر دوبارہ فرد جرم عائدسندھ حکومت کا این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک‘ ماربل سٹی کی تعمیر کا اعلانکراچی: بلوچ کالونی کے قریب دو ہفتے قبل بننے والی 6 منزلہ عمارت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمیسعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2027 کے لیے معاہدے مکمل کر لیےکراچی: بلوچ کالونی میں گرنے والی عمارت کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی’آٹا 8 روپے فی کلو سستا فروخت کیا جائے گا‘ججز پر تنقید کرنے والے ہو جائیں خبرداررات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیاگجرات کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر دوبارہ فرد جرم عائدسندھ حکومت کا این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک‘ ماربل سٹی کی تعمیر کا اعلانکراچی: بلوچ کالونی کے قریب دو ہفتے قبل بننے والی 6 منزلہ عمارت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
تازہ ترین

سوشل میڈیا انفلوئنسر سے زبردستی شادی کیلیے گھر آنے والا مداح اہلخانہ کے تشدد سے ہلاک

سوشل میڈیا انفلوئنسر سے شادی کے لیے گھر آنے والا مداح اہلخانہ کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر چنئی میں ملازمت کرنے والا شخص دہلی پہنچا اور خاتون سوشل میڈیا انفلوئنسر نیہا کے گھر میں زبردستی داخل ہوا اور اس سے شادی کی خواہش ظاہر کی۔

تاہم نوجوان کی اس حرکت پر اہلخانہ آپے سے باہر ہوگئے اور اس کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس نے واقعے میں ملوث خاتون انفلوئنسر کے والد اور پڑوسی کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسر نیہا بِشت کے انسٹاگرام پر چھ لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور ان کی ہر ریل کو لاکھوں افراد دیکھتے ہیں حالیہ دنوں میں وہ انسٹاگرام اور یوٹیوب پر اپنی منگنی کی ویڈیوز اور جلد ہونے والی شادی سے متعلق مواد پوسٹ کر رہی تھیں۔

Worst side of one sided love 🚨

Neha Bisht is an influencer with 6 lakh followers. 28 year old Abhinav became a huge fan of her content.

He eventually fell in love with her. He went to meet her as a fan, but months later, he got to know that Neha was getting married…1/2 https://t.co/THfi5SQWXn

— Suprvirat (@MostlyKohli) November 20, 2026

اترپردیش کے ضلع غازی پور کا رہائشی ابھینو چنئی کی ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا وہ 7 نومبر کو مشرقی دہلی کے علاقے مدھو وہار میں واقع نیہا بِشت کے گھر میں زبردستی داخل ہو گیا اُس وقت نیہا گھر پر موجود تھیں۔

ابھینو نے مطالبہ کیا کہ وہ اُس سے شادی کریں ایک روز بعد درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق اُس کے منہ سے شراب کی بو آرہی تھی۔

ابھینو کی اس حرکت پر طیش میں آکر نیہا کے اہل خانہ اور چند پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دینے سے پہلے اُس پر شدید تشدد کیا۔

جب پولیس اہلکار ان کے گھر پہنچے تو اُنہوں نے ابھینو کو زخمی حالت میں دیکھا اُس کی کمر اور دائیں پاؤں پر شدید چوٹیں آئی ہوئی تھیں۔ اسے راجیو گاندھی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ 15 نومبر کو دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ابھینو نیہا کی کسی دوسرے شخص سے ہونے والی شادی کے باعث پریشان تھا جب کہ نیہا کو سرے سے یہ معلوم ہی نہیں تھا کہ ابھینو کون ہے۔

پولیس نے اب اِس واقعے کا مقدمہ غیر ارادی قتل کی دفعات کے تحت درج کر لیا ہے اور سوشل میڈیا کونٹینٹ تخلیق کرنے والی خاتون کے والد وریندر بِشت اور ایک پڑوسی کو گرفتار کر لیا ہے۔

Source: پاکستان