تازہ ترین
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2027 کے لیے معاہدے مکمل کر لیےکراچی: بلوچ کالونی میں گرنے والی عمارت کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی’آٹا 8 روپے فی کلو سستا فروخت کیا جائے گا‘ججز پر تنقید کرنے والے ہو جائیں خبرداررات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیاگجرات کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر دوبارہ فرد جرم عائدسندھ حکومت کا این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک‘ ماربل سٹی کی تعمیر کا اعلانکراچی: بلوچ کالونی کے قریب دو ہفتے قبل بننے والی 6 منزلہ عمارت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمیسعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2027 کے لیے معاہدے مکمل کر لیےکراچی: بلوچ کالونی میں گرنے والی عمارت کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی’آٹا 8 روپے فی کلو سستا فروخت کیا جائے گا‘ججز پر تنقید کرنے والے ہو جائیں خبرداررات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیاگجرات کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر دوبارہ فرد جرم عائدسندھ حکومت کا این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک‘ ماربل سٹی کی تعمیر کا اعلانکراچی: بلوچ کالونی کے قریب دو ہفتے قبل بننے والی 6 منزلہ عمارت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
پاکستان

خلا کا سفر ابھی شروع ہوا ہے، پاکستان چاند پر بھی لینڈ کرے گا، چیئرمین اسپارکو

اسلام آباد: پاکستانی خلاباز کے تاریخی خلائی سفر کے موقع پر اسپارکو ہیڈکوارٹرز میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین محمد یوسف خان سمیت اسپارکو کے سائنس دان اور طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

چیئرمین اسپارکو محمد یوسف خان نے کہا آج کا دن تاریخی ہے، ہم نے 30 ماہ میں 6 سیٹلائٹ لانچ کیے، ہر سیٹلائٹ لانچ کے ساتھ دل دھڑکتے تھے لیکن آج جذبات مختلف ہیں۔

چیئرمین اسپارکو نے عزم کا اظہار کیا کہ خلا کا سفر تو ابھی شروع ہوا ہے، پاکستان چاند پر بھی لینڈ کرے گا۔

انھوں نے کہا پورے پاکستان کی یونیورسٹیوں کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا تھا، اور 300 سے زائد سائنٹیفک پروپوزل موصول ہوئے تھے، ہم نے چین سے مل کر اپنے خلاباز کے لیے 4 تجربات شارٹ لسٹ کیے جو سائنس کی فیلڈ میں بڑی کاوش ہوگی۔

پہلا پاکستانی محمد ذیشان علی خلا میں پہنچ گیا، چین کے شین ژو 24 مشن کی کامیاب لانچنگ

یوسف خان نے کہا 19 لوگوں کے چین میں ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 2 منتخب ہوئے، اور پھر 7 ماہ تک خلا بازوں کی ٹریننگ ہوئی۔

جنرل منیجر اسپارکو میثم رضا نے بتایا کہ چین اور پاکستان کے خلائی مشن میں زراعت اور فوڈ سیکیورٹی سے متعلق تجربات شامل ہیں، خلائی اسٹیشن کے اندر اور باہر مختلف سائنسی تجربات کیے جائیں گے۔

انھوں نے بتایا کہ ویکیوم اور میٹریل سائنس کے شعبوں میں بھی تجربات ہوں گے، خلائی تجربات کے نتائج پاکستان کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے، تجربات کے نتائج سے مختلف شعبوں میں ٹیکنالوجی کو فروغ دیں گے۔

Source: پاکستان