تازہ ترین
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2027 کے لیے معاہدے مکمل کر لیےکراچی: بلوچ کالونی میں گرنے والی عمارت کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی’آٹا 8 روپے فی کلو سستا فروخت کیا جائے گا‘ججز پر تنقید کرنے والے ہو جائیں خبرداررات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیاگجرات کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر دوبارہ فرد جرم عائدسندھ حکومت کا این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک‘ ماربل سٹی کی تعمیر کا اعلانکراچی: بلوچ کالونی کے قریب دو ہفتے قبل بننے والی 6 منزلہ عمارت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمیسعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2027 کے لیے معاہدے مکمل کر لیےکراچی: بلوچ کالونی میں گرنے والی عمارت کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی’آٹا 8 روپے فی کلو سستا فروخت کیا جائے گا‘ججز پر تنقید کرنے والے ہو جائیں خبرداررات کو نوڈلز کھائے، صبح پورا خاندان مردہ پایا گیاگجرات کرپشن کیس: پرویز الٰہی پر دوبارہ فرد جرم عائدسندھ حکومت کا این ای ڈی ٹیکنالوجی پارک‘ ماربل سٹی کی تعمیر کا اعلانکراچی: بلوچ کالونی کے قریب دو ہفتے قبل بننے والی 6 منزلہ عمارت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
پاکستان

خلا میں پاکستانی عوام کے خواب لے جا رہا ہوں، محمد ذیشان علی

پاکستان کے پہلے خلاباز محمد ذیشان علی نے شینژو 24 مشن کے ساتھ خلا میں روانہ ہونے سے قبل ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ وہ خلا میں پاکستانی عوام کے خواب لے جا رہے ہیں۔

محمد ذیشان علی نے کہا ’’میں خلا میں پاکستانی عوام کے خواب لے جا رہا ہوں، مشن کے لیے بنہ طور فائٹر پائلٹ سخت جسمانی اور تکنیکی تربیت سے گزرنا پڑا، یہ مشن پاک چین دوستی، ہم آہنگی اور تعلقات کی عکاس ہے۔‘‘

اس موقع پر ساتھی چینی خلاباز نے کہا کہ پاکستان اور چین کا خلائی تحقیق کے میدان میں مشترکہ خواب ہے۔

ادھر چینی حکام نے کہا ہے کہ ذیشان علی کے لیے حلال کھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

پہلا پاکستانی محمد ذیشان علی خلا میں پہنچ گیا، چین کے شین ژو 24 مشن کی کامیاب لانچنگ

واضح رہے کہ پاکستان کا خلائی سفر کا خواب پورا ہو گیا ہے، چینی مشن شین ژو 24 کامیابی سے تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے جڑ گیا، اور اس طرح پہلا پاکستانی محمد ذیشان علی خلا میں پہنچ گیا۔

مشن ساڑھے 3 گھنٹے کے سفر کے بعد کامیابی سے تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوا، ذیشان علی کا خلائی جہاز صبح 5 بجکر 18منٹ پر جی چوان خلائی مرکز سے روانہ ہوا تھا۔

محمد ذیشان علی تقریباً ایک ہفتہ خلائی اسٹیشن پر گزاریں گے، اور وہ چینی خلائی اسٹیشن’’تیانگونگ‘‘میں سائنسی تجربات میں حصہ لیں گے۔

Source: پاکستان