تازہ ترین
امریکی انتخاب میں 440 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو بڑا دھچکاخواتین اور بچیوں پر تشدد کی مذمتی قرارداد منظورسابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتارکراچی کنگز میں مایہ ناز اسپنر عادل رشید کی انٹریامریکی شہری کو داعش کی حمایت پر 15 سال قید کی سزاایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، متوقع اسرائیلی وزیر اعظماینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے غلطیوں پر معذرت کر لیفلک شبیر ابوبکر کے بھی ’ابو‘ ہیں، سارہ خانامریکی انتخاب میں 440 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو بڑا دھچکاخواتین اور بچیوں پر تشدد کی مذمتی قرارداد منظورسابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتارکراچی کنگز میں مایہ ناز اسپنر عادل رشید کی انٹریامریکی شہری کو داعش کی حمایت پر 15 سال قید کی سزاایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، متوقع اسرائیلی وزیر اعظماینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے غلطیوں پر معذرت کر لیفلک شبیر ابوبکر کے بھی ’ابو‘ ہیں، سارہ خان
سیاست

ایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، متوقع اسرائیلی وزیر اعظم

تل ابیب: یروشلم میں اسرائیلی پارلیمنٹ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران اسرائیلی اپوزیشن رہنما اور نئے متوقع وزیر اعظم گادی آئزنکوٹ نے کہا کہ ایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اسرائیلی اپوزیشن اتحاد کے سربراہ گادی آئزنکوٹ نے کہا موجودہ حالات ایسے نہیں ہیں کہ نئی حکومت کی تشکیل سے پہلے فوجی کارروائی کی جائے۔

اسرائیلی سیاست دان آئزن کوٹ کو نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، انھوں نے پیر کو کہا کہ وہ ایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔

سابق اسرائیلی آرمی چیف نے ایران کو اسرائیل کے لیے سب سے سنگین خطرہ بھی قرار دیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ انھیں ایسا کوئی براہِ راست اور فوری خطرہ دکھائی نہیں دیتا جس کے پیش نظر نئی حکومت کی تشکیل سے قبل فوجی کارروائی ضروری ہو۔

’میں نے 3 بار شیطان اور ایک بار جہنم کا دروازہ دیکھا‘ آنجہانی پوپ فرانسس کی خفیہ ڈائری سامنے آ گئی

آئزنکوٹ کے مطابق سب سے بڑا خطرہ تقریباً 440 کلوگرام افزودہ یورینیم ہے، جسے تاحال تباہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی وہاں سے منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنی توجہ اسی معاملے پر مرکوز رکھنی چاہیے۔

ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور اسرائیلی میڈیا میں ایسی خبریں سامنے آئی ہیں کہ سبک دوش ہونے والے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران کے خلاف فوری مشترکہ فوجی حملہ کرنے کے لیے زور دے رہے ہیں، حتیٰ کہ وہ اسرائیل کی جانب سے تنہا فوجی کارروائی کے بھی حامی ہیں۔

Source: پاکستان