تازہ ترین
امریکی انتخاب میں 440 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو بڑا دھچکاخواتین اور بچیوں پر تشدد کی مذمتی قرارداد منظورسابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتارکراچی کنگز میں مایہ ناز اسپنر عادل رشید کی انٹریامریکی شہری کو داعش کی حمایت پر 15 سال قید کی سزاایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، متوقع اسرائیلی وزیر اعظماینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے غلطیوں پر معذرت کر لیفلک شبیر ابوبکر کے بھی ’ابو‘ ہیں، سارہ خانامریکی انتخاب میں 440 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو بڑا دھچکاخواتین اور بچیوں پر تشدد کی مذمتی قرارداد منظورسابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتارکراچی کنگز میں مایہ ناز اسپنر عادل رشید کی انٹریامریکی شہری کو داعش کی حمایت پر 15 سال قید کی سزاایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، متوقع اسرائیلی وزیر اعظماینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے غلطیوں پر معذرت کر لیفلک شبیر ابوبکر کے بھی ’ابو‘ ہیں، سارہ خان
دنیا

کراچی کنگز میں مایہ ناز اسپنر عادل رشید کی انٹری

کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 12ویں سیزن کے لیے انگلینڈ کے مایہ ناز لیگ اسپنر عادل رشید کو براہِ راست سائن کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

دور حاضر کے بہترین وائٹ بال اسپنرز میں شمار ہونے والے عادل رشید اپنے ساتھ بین الاقوامی تجربہ، شاندار ریکارڈ اور میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت لے کر کراچی کنگز کے اسکواڈ کا حصہ بنیں گے۔

ایک دہائی سے زائد عرصے تک انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا اہم حصہ رہنے والے عادل رشید نے جدید کرکٹ کے کامیاب ترین لیگ اسپنرز میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ اپنی  ورائٹیز، بہترین کنٹرول، گیند کو ٹرن کرانے کی صلاحیت اور اہم مواقع پر حریف ٹیم کی شراکتیں توڑنے کی مہارت کے باعث عادل رشید دنیا کے بہترین بلے بازوں کے خلاف مسلسل متاثر کن کارکردگی دکھاتے رہے ہیں۔

ان کا بین الاقوامی ریکارڈ ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے 330 سے زائد بین الاقوامی میچز کھیلنے والے عادل رشید ٹیسٹ، ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 470 سے زائد وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ ان کے کھاتے میں 244 ون ڈے اور 172 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل وکٹیں شامل ہیں، جس کے باعث وہ انگلینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر اور ون ڈے کرکٹ میں ملک کے دوسرے کامیاب ترین بولر ہیں۔

عادل رشید انگلینڈ کے پہلے مرد اسپنر تھے جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 200 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا، جو انگلش کرکٹ کی تاریخ میں ان کی نمایاں حیثیت کا ایک اور ثبوت ہے۔

ان کے اعزازات اور کامیابیوں کی فہرست بھی ان کے غیر معمولی کیریئر کی عکاسی کرتی ہے۔ عادل رشید 2019 میں انگلینڈ کی تاریخی آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ فتح اور 2022 میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا اہم حصہ تھے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں انہوں نے یارکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 2014 اور 2015 میں مسلسل دو کاؤنٹی چیمپئن شپ ٹائٹلز جیتے۔ کرکٹ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں 2023 میں انہیں ایم بی ای (MBE) کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

عادل رشید کی شمولیت پر کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ عادل رشید ایک عالمی معیار کے کرکٹر ہیں اور ان کی کامیابیاں اور تجربہ خود ان کی صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔ وہ بین الاقوامی کرکٹ کے بہترین لیگ اسپنرز میں سے ایک ہیں اور انگلینڈ کی کئی بڑی فتوحات میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہمیں انہیں کراچی کنگز فیملی کا حصہ بناتے ہوئے بے حد خوشی ہے۔ ان کا تجربہ، مہارت اور جیتنے کا جذبہ ہماری ٹیم کے لیے انتہائی قیمتی ثابت ہوگا اور ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 میں انہیں کنگز کی نمائندگی کرتے دیکھنے کے منتظر ہیں۔”

عادل رشید کی آمد سے کراچی کنگز کے باؤلنگ اٹیک کو بین الاقوامی سطح پر میچ وننگ کارکردگی دکھانے والے ایک تجربہ کار اسپنر کی خدمات حاصل ہوں گی، جبکہ فرنچائز 2027 کے سیزن کے لیے ایک مضبوط اسکواڈ کی تشکیل جاری رکھے ہوئے ہے۔

لیگ اسپن پر غیر معمولی عبور، دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز اور بین الاقوامی مقابلوں کا وسیع تجربہ اور بڑے مقابلوں میں کارکردگی دکھانے کے ریکارڈ کے ساتھ عادل رشید کی شمولیت ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کے لیے کراچی کنگز کے عزائم کو مزید تقویت دے گی۔

Source: پاکستان