تازہ ترین
امریکی انتخاب میں 440 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو بڑا دھچکاخواتین اور بچیوں پر تشدد کی مذمتی قرارداد منظورسابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتارکراچی کنگز میں مایہ ناز اسپنر عادل رشید کی انٹریامریکی شہری کو داعش کی حمایت پر 15 سال قید کی سزاایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، متوقع اسرائیلی وزیر اعظماینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے غلطیوں پر معذرت کر لیفلک شبیر ابوبکر کے بھی ’ابو‘ ہیں، سارہ خانامریکی انتخاب میں 440 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو بڑا دھچکاخواتین اور بچیوں پر تشدد کی مذمتی قرارداد منظورسابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتارکراچی کنگز میں مایہ ناز اسپنر عادل رشید کی انٹریامریکی شہری کو داعش کی حمایت پر 15 سال قید کی سزاایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، متوقع اسرائیلی وزیر اعظماینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے غلطیوں پر معذرت کر لیفلک شبیر ابوبکر کے بھی ’ابو‘ ہیں، سارہ خان
تازہ ترین

بال ٹیمپرنگ تنازع پر کرکٹ آسٹریلیا کا فورم بنانے کا اعلان

ہوبارٹ(18 نومبر 2026): ہوبارٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او اور عبوری چیئرمین نے بال ٹیمپرنگ کے تنازع پر ایک فورم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق یہ فورم کسی قسم کی نئی تحقیقات نہیں کرے گا، بلکہ یہ کھلاڑیوں کو اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ اگر کھلاڑی 2018ء کے بال ٹیمپرنگ معاملے پر کچھ بتانا چاہتے ہیں تو وہ اس فورم میں اپنا بیان ریکارڈ کروا سکتے ہیں۔

سینڈ پیپر اسکینڈل: ڈیوڈ وارنر کی کرکٹ آسٹریلیا پر شدید تنقید، ناقص تحقیقات کا الزام

انہوں نے واضح کیا کہ یہ فورم مکمل طور پر غیر جانبدار ہوگا، تاہم 2018ء کے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے بال ٹیمپرنگ واقعے پر دوبارہ تحقیقات کا امکان مسترد کر دیا گیا ہے۔

ٹوڈ گرین برگ نے مزید بتایا کہ اس فورم کے اختتام کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کا گورننگ بورڈ حتمی فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ یہ تنازع اس وقت دوبارہ سامنے آیا جب آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے اپنی کتاب میں اس معاملے کو اٹھایا۔

عثمان خواجہ نے اپنی کتاب میں الزام عائد کیا تھا کہ بال ٹیمپرنگ کے بارے میں ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو علم تھا، اور صرف تین کھلاڑیوں کو سزا دینا غلطی تھی۔

Source: پاکستان