تازہ ترین
امریکی انتخاب میں 440 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو بڑا دھچکاخواتین اور بچیوں پر تشدد کی مذمتی قرارداد منظورسابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتارکراچی کنگز میں مایہ ناز اسپنر عادل رشید کی انٹریامریکی شہری کو داعش کی حمایت پر 15 سال قید کی سزاایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، متوقع اسرائیلی وزیر اعظماینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے غلطیوں پر معذرت کر لیفلک شبیر ابوبکر کے بھی ’ابو‘ ہیں، سارہ خانامریکی انتخاب میں 440 ملین ڈالر خرچ کرنے والے ایلون مسک کو بڑا دھچکاخواتین اور بچیوں پر تشدد کی مذمتی قرارداد منظورسابق رکن قومی اسمبلی حماد اظہر گرفتارکراچی کنگز میں مایہ ناز اسپنر عادل رشید کی انٹریامریکی شہری کو داعش کی حمایت پر 15 سال قید کی سزاایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں، متوقع اسرائیلی وزیر اعظماینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے غلطیوں پر معذرت کر لیفلک شبیر ابوبکر کے بھی ’ابو‘ ہیں، سارہ خان
کاروبار

اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے ملازمین سے غلطیوں پر معذرت کر لی

واشنگٹن(24 نومبر 2026): امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے دوبارہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر ہونے کے بعد جینسن ہوانگ نے کمپنی کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے گزشتہ واقعات اور اپنی غلطیوں پر معذرت کر لی ہے۔

ملازمین سے خطاب میں جینسن ہوانگ نے انہیں دوسری مرتبہ موقع دینے پر سب کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اس بار پہلے سے بہتر سی ای او ثابت ہوں گے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں ان سے کئی سنگین غلطیاں سرزد ہوئیں، تاہم اب وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے اور کمپنی کو آگے لے جانے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بورڈ اور ملازمین کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

این ویڈیا نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ سی ای او مقرر کر دیا

واضح رہے کہ اینویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حال ہی میں جینسن ہوانگ کی کمپنی میں واپسی کی منظوری دیتے ہوئے انہیں دوبارہ سی ای او مقرر کیا ہے۔ ان کی بحالی کی خبر سامنے آتے ہی اسٹاک مارکیٹ میں اینویڈیا کے شیئرز کی قدر میں 35 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یاد رہے کہ جینسن ہوانگ نے رواں ماہ 12 نومبر کو ایک چینی کاروباری خاتون ایلس ہوانگ سے مبینہ تعلقات کے انکشاف کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جن پر امریکی حکام کو چین کے لیے جاسوسی کرنے کا شبہ تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جینسن ہوانگ کی بطور سی ای او بحالی کو درست فیصلہ قرار دیتے ہوئے انہیں محب وطن اور امریکا کا قومی اثاثہ قرار دیا ہے اور اس تقرری پر انہیں، امریکی عوام سمیت پوری دنیا کو مبارک باد پیش کی ہے۔

Source: پاکستان